حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 437
حیات احمد ۴۳۷ جلد چهارم مناظرات و مباحثات کو دو فریقوں میں عداوت و نفرت کا ذریعہ دیکھتے ہوئے آپ نے عیسائیوں کے پیش کردہ عقائد تثلیث و کفارہ وغیرہ اور اسلام کے عقائد پر ایک قطعی اور آسمانی فیصلہ کے لئے تحریک کی چنانچہ آپ نے ۱۴ ستمبر ۱۸۹۱ء کو ایک اعلان جو گیارہ صفحات پر پھیلا ہوا ہے شائع کیا اس اعلان کو آپ نے انجام آتھم کے ساتھ بھی شامل کر دیا ہے۔میں یہاں اس کے چند اقتباسات دیتا ہوں پورے مضمون کے لئے انجام آتھم میں دیکھا جاوے۔بقیہ حاشیہ کے لئے طیار ہوں اور پھر ہماری چھپی ہوئی تحریر پہنچنے کے بعد قادیان میں آکر جلسہ عام میں تین مرتبہ قسم کھانی ہوگی۔اب اس میں آپ زیادہ بیچ نہ ڈالیں۔اس بات کو منظور کر لیں۔ہمارے دل گالیاں سنتے سنتے زخمی ہو گئے ہیں۔اگر ہم جھوٹے ہیں تو ہمیں روسیا ہی اور ذلت پیش آئے گی اور لعنت کی موت سے ہم مریں گے۔اور اگر ہم سچے ہیں تو خدا ہمارا انصاف کرے گا۔میں آپ کو اُس پر میشر کی قسم دیتا ہوں جس کی جناب میں آپ باوا نا تک صاحب کو واصل سمجھتے ہیں اور باوا صاحب کی عزت کا آپ کی خدمت میں واسطہ ڈالتا ہوں کہ آپ ضرور اس طریق امتحان کو قبول کر لیں۔اور اگر اب بھی آپ میدان میں نہ آئیں اور حسب تصریح بالا قسم نہ کھا ئیں اور کمینہ بہانے پیش کریں تو تمام دنیا گواہ رہے کہ ان چند سطور کے ساتھ آپ کے رسالہ کا جھوٹا ہونا ثابت ہو گیا۔اور نا واقف لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ کیوں بار بار موت کے عذاب کی پیشگوئیاں کی جاتی ہیں۔یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ خدا کے پاک بندوں کو بُرا کہنے والے کسی بشارت کی پیشگوئی کے مستحق ہیں؟ نبیوں کے وقت میں بھی یہی ہوا اور مسیح موعود کے لئے بھی یہی لکھا ہے کہ اس کے دم سے کافر مریں گے۔یعنی اس کی دعا سے ان پر عذاب نازل ہوگا۔سواگر عذاب کی پیشگوئیاں بدنامی ہیں تو یہ بدنامی تو خدا کے قول سے ہمارے حصہ میں آگئی در کوئے نیک نامی ما را گزر ندادند گر تو نمی پسندی تغییر کن قضا را المشتہر میرزا غلام احمد قادیانی ۱۱۸ اپریل ۱۸۹۷ء تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۹۲ تا ۹۹ - مجموعه اشتہارات جلد ۲ صفحه ۸۷ تا ۹۱ طبع بار دوم ) نوٹ۔ہم آپ سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ اگر کسی انسان کے ہاتھ سے آپ کو تکلیف پہنچے تو وہ ہماری بددعا کا اثر ہرگز نہیں سمجھا جائے گا بلکہ ہم صرف اس صورت میں صادق ٹھہریں گے کہ جب بغیر انسانی ہاتھوں کے محض خدا کی تقدیر سے آپ کسی لاعلاج بیماری اور آفت اور مصیبت میں ایک سال تک مبتلا ہو جائیں جس کا خاتمہ موت پر ہو اور اگر ایسا نہ ہوا تو بہر حالت ہم جھوٹے ٹھہریں گے۔اور آپ پانسور و پیر( فما ) پانے کے مستحق شہر جائیں گے۔منہ ترجمہ۔نیک نامی کے راستہ تک ہمیں رسائی نہیں ملی۔اگر تجھے پسند نہیں تو حکم قضا کو بدل دے۔