حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 423 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 423

حیات احمد ۴۲۳ جلد چهارم پھر فرمایا۔ہم چاہتے ہیں کہ اس کی سوانح کے ضمن میں دیانند کے بیجا 66 اعتراضوں کا جواب بھی دیدیں۔“ ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۱۴) بقیہ حاشیہ۔کا انکار کرنا حماقت بلکہ دیوانہ پن ہے۔اور وہ کتابیں جن میں یہ مرہم مذکور ہے درحقیقت ہزار ہا ہیں جن میں سے ڈاکٹر حنین کی بھی ایک کتاب ہے جو ایک پورا نا عیسائی طبیب ہے ایسا ہی اور بہت سے عیسائیوں اور مجوسیوں کی کتابیں ہیں جو ان پورانی یونانی اور رومی کتابوں سے ترجمہ ہوئی ہیں جو حضرت عیسی علیہ السلام کے عہد کے قریب ہی تالیف ہوئی تھیں اور یہ خوب یا د رکھنا چاہیے کہ اسلامی طبیبوں نے یہ نسخہ عیسائی کتابوں سے ہی نقل کیا ہے مگر چونکہ ہر ایک کو وہ سب کتابیں میتر نہیں ہو سکتیں لہذا ہم چند ایسی کتابوں کا حوالہ ذیل میں لکھتے ہیں جو اس ملک میں یا مصر میں چھپ کر شائع ہوگئی ہیں اور وہ یہ ہیں۔بوعلی سینا کا قانون مطبوعہ مصر + علامه شارح قانون + قرشی شارح قانون + شفاء الاسقام جلد دوم صفحه ۴۰۵ قلمی کامل الصناعه مطبوعہ مصر تصنیف علی ابن العباس الحجوسی صفحه ۶۰۲ قلمی قلمی ورق ۶۵۰۶۴ تذکرہ داؤ دانطا کی مطبوعہ مصر صفحه ۳۳۳۰۳۰۳ باب حرف المیم۔اکسیر اعظم جلد رابع + میزان الطب + قرابادین قادری + ذخیره خوارزم شاہ صفحه ۳۰۳ صفحه ۱۵۲ باب میم امراض جلد صفحه ۵۰۸ بقیہ حاشیہ در حاشیہ۔تختِ سلیمان کہتے ہیں۔سو میں اس بات سے انکار کرنا نہیں چاہتا کہ یہودی لوگ کشمیر میں آکر بسے ہوں پہلے رفتہ رفتہ تنزل کرتے کرتے بت پرست بن گئے ہوں گے اور پھر آخر اور بت پرستوں کی طرح مذہب اسلام کی طرف مائل ہو گئے ہوں گے۔یہ رائے ڈاکٹر بر نیر کی ہے جو انہوں نے اپنی کتاب سیر و سیاحت میں لکھی ہے۔مگر اسی بحث میں انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ” غالباً اسی قوم کے لوگ پیکن میں موجود ہیں جو مذہب موسوی کے پابند ہیں اور ان کے پاس توریت اور دوسری کتابیں بھی ہیں۔مگر حضرت عیسی کی وفات یعنی مصلوب ہونے کا حال ان لوگوں کو بالکل معلوم نہیں۔ڈاکٹر صاحب کا یہ فقرہ یا درکھنے کے لائق ہے کیونکہ آج تک بعض نادان عیسائیوں کا یہ گمان ہے کہ حضرت عیسیٰ کے مصلوب ہونے پر یہود اور نصاریٰ کا اتفاق ہے اور اب ڈاکٹر صاحب کے قول سے معلوم ہوا کہ چین