حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 380 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 380

حیات احمد جلد چهارم اگر چہ اس مضمون کے ختم ہوتے ہوتے شام کا وقت قریب آ گیا۔لیکن یہ ابھی پہلے سوال کا جواب تھا۔اس مضمون سے حاضرین جلسه بلا استثناء احدی و دیگر ایسی دلچسپی ہوگئی کہ عام طور سے اگزیکٹو کمیٹی سے استدعا کی گئی کہ کمیٹی اس جلسہ کے چوتھے اجلاس کے لئے انتظام کرے جس میں باقی سوالات کا جواب سنایا جائے کیونکہ حسب اعلان اگزیکٹو کمیٹی جلسہ کے تین ہی اجلاس ہونے تھے اور تیسرے اجلاس کے سپیکر پہلے ہی سے مقرر ہو چکے تھے۔جلسہ کے دن بڑھانے کے لئے موڈریٹر صاحبان کی خاص رضامندی تھی۔علاوہ ازیں سناتن دھرم کی طرف سے اور آریہ سماج کی طرف سے بھی استدعا تھی کہ ان کی طرف سے اور زیادہ ریپریز مینٹیشن ہو اس لئے اگزیکٹو کمیٹی نے انجمن حمایت اسلام کے سکرٹری اور پریسیڈنٹ صاحب سے جو وہاں موجود تھے چوتھے دن کے لئے استعمال مکان کی اجازت لے کر میر مجلس صاحب کو اطلاع دی کہ وہ چوتھے دن کا اعلان کردیں۔مضمون ساڑھے پانچ بجے ختم ہوا جس پر ذیل کے الفاظ میں میر مجلس نے آج کے اجلاس کی کارروائی کو ختم کیا۔”میرے دوستو آپ نے پہلے سوال کا جواب جناب مرزا صاحب کی طرف سے سنا ہمیں خاص کر جناب مولوی عبد الکریم صاحب کا مشکور ہونا چاہیے جنہوں نے ایسی قابلیت کے ساتھ اس مضمون کو پڑھا۔میں آپ کو مردہ دیتا ہوں کہ آپ کے اس فرط شوق اور دلچسپی کو دیکھ کر جو آپ نے مضمون کے سننے میں ظاہر کی اور خصوصاً موڈریٹر صاحبان و دیگر عمائد و رؤسا کی خاص فرمالیش سے اگر کٹو کمیٹی نے منظور کر لیا ہے کہ حضرت مرزا صاحب کے بقیہ حصہ مضمون کے لئے وہ چوتھے دن اپنا آخری اجلاس کرے۔“ رپورٹ جلسہ اعظم مذاہب صفحہ ۱۴۰ مطبوعہ مطبع صدیقی لا ہور۱۸۹۷ء)