حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 188 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 188

حیات احمد ۱۸۸ جلد چهارم اس کے بعد 4 بجے ۳۰ منٹ اوپر مرزا صاحب نے اپنا سوال لکھانا شروع کیا۔اور ان کا جواب ختم نہ ہوا تھا کہ ان کا وقت گزر گیا۔اور مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب اور میر مجلس عیسائی صاحبان کی طرف سے اجازت دی گئی کہ مرزا صاحب اپنا جواب ختم کرلیں اور ۶ امنٹ کے زائد عرصہ میں جواب ختم کیا۔بعد ازاں یہ قرار پایا کہ مقررہ وقت سے زیادہ کسی کو نہ دیا جائے۔مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے آٹھ بجے 11 منٹ پر جواب لکھانا شروع کیا۔درمیان میں فہرست آیات کے پڑھے جانے کے متعلق تنازعہ میں وقت صرف ہوا۔یعنی ۵ منٹ مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کے وقت میں ایزاد کئے گئے اور ۹ بجے ۶ امنٹ پر جواب ختم ہوا۔مرزا صاحب نے ۹ بجے ۲۷ منٹ پر جواب لکھانا شروع کیا اور ۱۰ بجے ۲۷ منٹ پر ختم ہو گیا۔اور بعد ازاں فریقین کی تحریروں پر میر مجلس صاحبان کے دستخط کئے گئے اور تحریریں فریقین کو دی گئیں اور جلسہ برخاست ہوا۔روند اد ۲۴ رمئی ۱۸۹۳ء آج ۱۶ منٹ اور چھ بجے مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے اپنا جواب لکھانا شروع کیا۔اور سولہ منٹ اوپر سات بجے ختم ہوا اور بلند آواز سے سنا یا گیا۔مرزا صاحب نے سات بجے پچاس منٹ او پر جواب لکھانا شروع کیا اور آٹھ بجے چھیالیس منٹ پر ختم کیا گیا اور پھر بلند آواز سے سنا دیا گیا۔ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب نے نو بجے ۲۵ منٹ پر شروع کیا۔اور ۱۰ بجے ۲۵ منٹ پر ختم کیا۔اور بلند آواز سے سنایا گیا۔بعد ازاں تحریروں پر میر مجلس صاحبان کے دستخط کیے گئے۔اور مصدقہ تحریریں فریقین کو دی گئیں۔بعد ازاں چند ایک تجاویز صورت مباحثہ کے تبدیل کرنے کے متعلق پیش ہوئیں۔مگر سابقہ صورت ہی بحال رہی اس کے بعد جلسہ برخاست ہوا۔