حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم)

by Other Authors

Page 77 of 431

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 77

حیات احمد جلد سوم طرح اپنے خیالات کی شب تاریک میں سفر کر رہا تھا کہ ایک دفعہ پردہ غیب سے إِنِّي أَنَا رَبُّكَ کی آواز آئی اور ایسے اسرار ظاہر ہوئے کہ جن تک عقل کی رسائی نہ تھی سو اب اس کتاب کا متوتی اور مہتمم ظاہراً اور باطناً حضرت رَبُّ الْعَالَمِيْن ہے اور بقیہ حاشیہ۔بندہ درگاہ نے بفضل خداوند حضرت قادر مطلق یہ بدیہی ثبوت دکھلایا ہے کہ بہت سے بچے الہامات اور خوارق اور کرامات اور اخبار غیبیہ و اسرار لدنیہ و کشوف صادقہ اور دعائیں قبول شدہ جو خود اس خادم دین سے صادر ہوئے ہیں اور جن کی صداقت پر بہت سے مخالفین مذہب ( آریوں وغیرہ سے ) بشہادت و رؤیت گواہ ہیں۔کتاب موصوف میں درج کئے ہیں۔اور مصنف کو اس بات کا بھی علم دیا گیا ہے کہ وہ مجد د وقت ہے اور روحانی طور پر اس کے کمالات مسیح بن مریم کے کمالات سے مشابہ ہیں اور ایک کو دوسرے سے بشدت مناسبت و مشابہت ہے اور اس کو خواص انبیاء ورسل کے نمونہ پر محض بہ برکت متابعت حضرت خیر البشر وافضل الرسل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان بہتوں پر اکابر اولیاء سے فضیلت دی گئی ہے کہ جو اس سے پہلے گزر چکے ہیں اور اس کے قدم پر چلنا موجب نجات وسعادت و برکت اور اس کے برخلاف چلنا موجب بُعد وحرمان ہے۔یہ سب ثبوت کتاب براہین احمدیہ کے پڑھنے سے کہ جو منجملہ تین سو جزو کے قریب ۳۷ جز و چھپ چکی ہے۔ظاہر ہوتے ہیں اور طالب حق کے لئے خود مصنف پوری تسلی و تشفی کرنے کو ہر وقت مستعد اور حاضر ہے۔وَذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَّشَآءُ وَلَا فَخْرَ - وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدی اور اگر اس اشتہار کے بعد بھی کوئی شخص سچا طالب بن کر اپنی عقدہ کشائی نہ چاہے اور دلی صدق سے حاضر نہ ہو تو ہماری طرف سے اس پر اتمام حجت ہے اس کا خدا تعالیٰ کے روبرو اس کو جواب دینا پڑے گا۔بالآخر اس اشتہار کو اس دعا پر ختم کیا جاتا ہے کہ اے خداوند کریم ! تمام قوموں کے مستعد دلوں کو ہدایت بخش کہ تا تیرے رسول مقبول افضل الرسل محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور تیرے کامل و مقدس کلام قرآن شریف پر ایمان لاویں اور اس کے حکموں پر چلیں تا ان تمام برکتوں اور سعادتوں اور حقیقی خوشحالیوں سے متمتع ہو جاویں کہ جو سچے مسلمان کو دونوں جہانوں میں ملتی ہیں۔اور اس جاودانی نجات اور حیات سے بہرہ ور ہوں کہ جو نہ صرف عقبی میں حاصل ہوسکتی ہے بلکہ بچے راستباز اسی دنیا میں اس کو پاتے ہیں۔بالخصوص قوم انگریز جنہوں نے ابھی تک اس آفتاب صداقت سے کچھ روشنی حاصل نہیں کی اور جن کی شائستہ اور مہذب اور بارحم گورنمنٹ نے ہم کو اپنے احسانات اور دوستانہ معاملت سے ممنون کر کے اس بات کے لئے دلی جوش بخشا ہے کہ ہم ان کے دنیا و دین کے لئے دلی جوش سے بہبودی اور سلامتی چاہیں تا ان