حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 333
حیات احمد سفر لاہور ۳۳۳ جلد سوم جیسا کہ آسمانی فیصلہ میں آپ نے اعلان کیا تھا کہ لاہور میں اس کا انتظام کیا جاوے اس مقصد کے پیش نظر آپ نے لاہور کا سفر اختیار کیا چنانچہ آپ نے حضرت نواب محمد علی خاں صاحب رضی اللہ عنہ کو ۹ جنوری ۱۸۹۲ء کو اس کی اطلاع اس طرح پر دی۔وو یہ عاجز انشاء اللہ العزیز ۲۰ / جنوری ۱۸۹۲ء کو لاہور جائے گا اور ارادہ ہے کہ تین چار ہفتہ تک لاہور رہے۔اگر کوئی تقریب لاہور میں آپ کے آنے کے وقت پیدا ہو تو یقیناً لا ہور میں ملاقات ہو جائے گی۔“ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ۹ جنوری ۱۸۹۲ء مکتوبات احمد جلد دوم صفحه ۱۶۷، ۱۶۸ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) چنانچہ آپ جنوری کے تیسرے ہفتہ لاہور پہنچ گئے اور آپ کا قیام منشی میراں بخش مرحوم کی کوٹھی واقعہ چونے منڈی میں ہوا۔میری ملاقات مجھے جب آپ کے ورود کی خبر ملی میں اس وقت مدرسہ میں اپنے استاد مکرم مولوی خلیفہ حمید الدین صاحب مرحوم کے کمرہ میں تھا۔متواتر دو پیریڈ اُن کے تھے میں اپنی جماعت میں فارسی اور عربی کے مضمون میں سب سے بہتر تھا میں نے مولانا سے رخصت مانگی تو انہوں نے فرمایا۔مرزا آ گیا ہے وہاں جانا ہوگا۔میں نے کہا جانا تو وہاں ہی ہے اور آپ کے خلف الرشید بھی تو وہاں جائیں گے۔اس پر انہوں نے ہنستے ہوئے اجازت دے دی۔میں وہاں پہنچا تو مکان کے باہر بہت بڑا ہجوم تھا۔مدرسہ نعمانیہ وغیرہ کے طالب علم اور بعض مولوی جمع تھے اور لوگوں کو اندر