حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم)

by Other Authors

Page 331 of 431

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 331

حیات احمد ۳۳۱ جلد سوم ۱۸۹۲ء کے واقعات اور حالات ۱۸۹۲ء کا آغاز جو بطور تفاول کہا جاسکتا ہے ایک انگریز کے اسلام لانے پر ہوا۔یہ صاحب کرنول احاطہ مدراس میں سویلین تھے حضرت اقدس کے متعلق انہیں جب معلوم ہوا تو وہ خود قادیان میں آئے اور یہاں آ کر اظہار اسلام کیا اور سلسلہ حقہ احمدیہ میں داخل ہو گئے۔حضرت اقدس نے ان کی اطلاع حضرت حکیم الامت کو بذریعہ خط دی جسے ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔مجھے یاد ہے کہ اس کے متعلق حضرت مرزا سلطان احمد صاحب نے ایک تفصیلی مضمون اخبار منشور محمدی میں بھیجا تھا وہ فائل میری لائبریری میں موجود تھا۔حضرت اقدس کا مکتوب بنام حضرت حکیم الامت مخدومی مکرمی اخویم حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب سَلَّمَهُ الله تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ایک انگریز نومسلم میں آپ کو اطلاع دیتا ہوں کہ سردار ویٹ خال خلف الرشید مسٹر جان ویٹ کہ ایک جوان تربیت یافته قوم انگریز دانشمند مد بر آدمی انگریزی میں صاحب علم آدمی ہیں۔اور کرنول احاطہ مدراس میں یہ عہدہ منصفی مقرر ہیں۔آج بڑی خوشی اور ارادت اور صدق دل سے سلسلہ بیعت میں داخل ہو گئے۔ایک باہمت آدمی اور پرہیز گار طبع اور محب اسلام ہیں۔انگریزی میں حدیث اور قرآن شریف کو دیکھا ہوا ہے۔چونکہ رخصت کم تھی اس لئے آج واپس چلے گئے۔پھر ارادہ رکھتے ہیں کہ تین ماہ کی رخصت لے کر اسی جگہ رہیں اور اپنی بیوی کو ساتھ لے آویں۔وہ مشورہ دیتے ہیں کہ ہر ایک