حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 308
حیات احمد ۳۰۸ جلد سوم فراہمی کے لئے اور اُن کی تاریخ مقررہ پر حاضر ہو جانے کی غرض سے چند ہفتے پہلے اشتہارات شائع کر دیوے اُن اشتہارات کا تمام خرچ میرے ذمہ ہوگا اور وہ دو فرد میں مصیبت رسیدوں کی جو تیار ہوں گی ایک ایک نقل اُن کی انجمن بھی اپنے دفتر میں رکھے گی اور یہی دن سال مقررہ میں سے پہلا دن شمار کیا جائے گا ہر ایک فریق اپنے حصہ کے مصیبت رسیدوں کے لئے دعا کرتا رہے گا اور بدستور مذکور وہ تمام کارروائی انجمن کے رجسٹر میں درج ہوتی رہے گی۔اور اگر ایک سال کے عرصہ میں اور اُس وقت سے پہلے جو کثرت قبولیت اور غلبہ صریحہ کا اندازہ پیدا ہو کوئی فریق وفات پا جائے اور اپنے مقابلہ کے تمام امر کو نا تمام چھوڑ جائے تب بھی وہ مغلوب سمجھا جائے گا کیونکہ خدائے تعالیٰ نے اپنے خاص ارادہ سے اس کے کام کو نا تمام رکھا تا اس کا باطل پر ہونا ظاہر کرے۔“ ( آسمانی فیصلہ صفحہ ۸ تا ۱۱۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۲۱ تا ۳۲۷) یہ اعلان مکفرین اور مکذبین علماء اور الہام و کشوف کے مدعیوں پر شہاب ثاقب کی طرح گرا اور ان میں سے جن کو اس میں سے بالخصوص مخاطب کیا گیا تھا۔جرات نہ ہوئی کہ مقابلہ میں آتا۔اور اپنے مومن اور مقرب باللہ ہونے کا ثبوت دیتا۔سلسلہ حقہ احمدیہ کی تعمیری بنیاد اور سالانہ جلسہ کا قیام جیسا کہ قارئین کرام پڑھ چکے ہیں آغاز دعوی مسیح موعود سے آپ کو ایک چو مگھی جنگ علماء سوء سے لڑنی پڑی اور دفاعی رنگ میں ان کو ہر طرح شکست دے دی۔اب آپ نے توجہ کی کہ جس مقصد کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کو قائم کیا ہے اُس کے پورا کرنے کے لئے جماعت کی روحانی تربیت کا انتظام ہونا چاہئے اس کے لئے آپ نے سالانہ جلسہ کی بنیاد رکھی۔اس جلسہ کے مقاصد و اغراض کے متعلق آپ نے حسب ذیل اعلان رسالہ آسمانی فیصلہ کے ساتھ شائع کیا۔نوٹ۔جلسہ عام میں اس تحریر کے پڑھے جانے پر اخویم مولوی غلام قادر صاحب فصیح مالک و مہتم اخبار پنجاب گزٹ سیالکوٹ نے بذریعہ تحریر ظاہر کیا کہ ان اشتہارات کے طبع اور شائع ہونے کا کل خرچ میرے ذمہ رہے گا۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ خَيْرًا - منه