حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page iii
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پیش لفظ حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کی سیرت اور سوانح مرتب کرنے کی محترم حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی " کو توفیق و سعادت میسر آئی فَجَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاء۔یہ تصنیف منیف ایک قیمتی خزانہ ہے اور مشعل راہ کی حقیقت رکھتی ہے۔جس کے مطالعہ سے قلب و روح پر ایک عجیب پر تاثیر کیفیت و حالت طاری ہوتی ہے۔یہ تالیف چھ جلدوں میں شائع ہوئی تھی۔اس کی پہلی دوجلدیں اشاعت پذیر ہوکر ہدیہ عقار مکین ہو چکی ہیں۔یہ تیسری جلد ہے۔اس کی طباعت کے لئے تیاری میں محترم محمد یوسف شاہد صاحب مربی سلسلہ نے بڑی محنت اور لگن سے حصہ لیا اور کمپوزنگ کے مرحلہ میں محترم عدیل خرم صاحب مربی سلسلہ نے ہاتھ بٹایا۔اسی طرح کئی کارکنان کسی نہ کسی جہت سے شریک کار رہے۔اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر دے۔آمین خالد مسعو ناظر اشاعت