حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم)

by Other Authors

Page 259 of 431

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 259

حیات احمد ۲۵۹ جلد سوم یقین دلایا گیا ہے کہ اگر آپ تقویٰ کا طریق چھوڑ کر ایسی گستاخی کریں گے اور آیت لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْم لے کو نظر انداز کر دیں گے تو ایک سال تک گستاخی کا آپ پر ایسا کھلا کھلا اثر پڑے گا جو دوسروں کے لئے بطور نشان کے ہو جائے گا۔لہذا مظہر ہوں کہ اگر بحث سے کنارہ ہے تو اسی طور سے فیصلہ کر لیجیے تا وہ لوگ جو نشان نشان کرتے ہیں ان کو خدا تعالیٰ کوئی نشان دکھا دیوے۔وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ - وَ آخِرُ دَعْوَانَا عَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ حلفی اقرار دربارہ ادائے پچیس روپیہ فی حدیث اور فی آیت بالآخر مولوی سید نذیر حسین صاحب کو یہ بھی واضح رہے کہ اگر وہ اپنے اس عقیدہ کی تائید میں جو حضرت ا مسیح ابن مریم بِجَسَدِهِ الْعَنصُرِی زندہ آسمان پر اٹھائے گئے آیات صریحہ بینہ قطعية الدلالت و احادیث صحیحہ متصلہ مرفوعه مجلس مباحثہ میں پیش کر دیں اور جیسا کہ ایک امر کو عقیدہ قرار دینے کے لئے ضروری ہے یقینی اور قطعی ثبوت صعود جسمانی مسیح ابن مریم کا جلسہ عام میں اپنی زبان مبارک سے بیان فرما دیں تو میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر اقرار صحیح شرعی کرتا ہوں کہ فی آیت وفی حدیث پیچیش رو پید ان کی نذر کروں گا۔الناصح المشفق المشتهر المعلن مرزا غلام احمد قادیانی ( مطبوعہ مطبع جو ہر ہند دہلی ) ۷ ارا کتوبر ۱۸۹۱ء یہ اشتہار ۲۲۴۸ کے دو صفحوں پر ہے ) مجموعہ اشتہارات جلد ا صفحه ۲۲۲ تا ۲۲۸ طبع بار دوم ) بنی اسرائیل : ۳۷