حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 548 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 548

حیات احمد ۵۴۸ جلد دوم حصہ سوم اقارب کو تبلیغ کا سامان اء کی آخری ششماہی میں دو عظیم الشان واقعات پیش آئے اور وہ واقعات سلسلہ کے عہد جدید کے آغاز کا ذریعہ ہو گئے۔ان میں سے پہلا واقعہ تو مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری کے خاندان کے متعلق ایک غیر معمولی پیشنگوئی تھی جو سلسلہ کی تاریخ میں محمدی بیگم کی پیشنگوئی کے عنوان سے مشہور ہے۔اس پیشنگوئی پر ایک طوفانِ مخالفت برپا ہوا۔اور یہ ایک امتحان تھا خود حضرت اقدس کے صبر وعزم کا۔اور اس طوفان کے بر پا کرنے والے خود خاندان کے لوگ تھے عیسائی اور آریہ اور دوسرے مسلمان بھی اس میں شریک ہو گئے۔حضرت اقدس کا معمول تھا کہ وقتاً فوقتاً اپنے اقارب کو تبلیغ کرتے رہتے مختلف طریقوں سے اس لئے کہ آپ کو یہ الہام بھی ہوا تھا کہ اپنے کنبہ کے اقارب کو انذار کرو۔اس پیشنگوئی کی بناء تو دراصل ۲۰ فروری ۱۸۸۸ء کا اشتہار ہی تھا مگر اس میں اشارتاً اور اجمالاً ذکر تھا یہ اشتہار اسی کتاب کے صفحہ ۸ پر درج ہے اس ☆ میں جڑی بھائیوں کی ہر شاخ کے کاٹے جانے کا ذکر ہے۔تفصیل وہاں دیکھ لی جاوے اور اس میں رجوع کی شرط بھی درج ہے۔مگر ۱۸۸۸ء میں اس کے لئے بعض خاندانی واقعات پیش آگئے اور کچھ ایسے اسباب پیدا ہوئے کہ ۲۰ / فروری ۱۸۸۶ء کے اشتہار کے موافق نشان رحمت کے دونوں پہلو رحمت اور انذار کے پیدا ہو گئے۔رحمت کے نشان کے سلسلہ میں موعود لڑکے کی پیدائش کے متعلق ایک طوفان بے تمیزی پیدا ہوا اس کی تفصیل بھی گزر چکی اور کچھ آگے آئے گی۔انذاری پہلو کے متعلق یہ پیشنگوئی بالعموم کم ہی شائع ہوئی۔اور اس کی اشاعت خود فریق مخالف نے کی جیسا کہ آگے آتا ہے۔یہ فریق مخالف کوئی غیر نہ تھا بلکہ آپ کے چچا زاد دو بھائی اور بہن اور ان کے متعلقین تھے۔اور مرزا احمد بیگ ان اقارب میں سے ایک تھا۔موجودہ سیٹنگ میں صفحہ ۴۵۳ تا ۴۵۹ پر یہ اشتہار ہے۔(ناشر)