حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 495
حیات احمد ۴۹۵ جلد دوم حصہ سوم عربی الہام کے یہ دو فقرہ ہیں نَازِلٌ مِّنَ السَّمَاءِ وَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ - جونزول یا قریب النزول پر دلالت کرتے ہیں۔تبلیغ رسالت جلد ا صفحہ ۶ حاشیہ مجموعہ اشتہارات جلد اصفحہ ۱۰۱ حاشیہ۔باردوم) پھر بعد اس کے یہ بھی الہام ہوا کہ ” انہوں نے کہا کہ آنے والا یہی ہے۔یا ہم دوسرے کی راہ تکیں۔“ (اشتہار ۱/۸اپریل ۱۸۸۶ تبلیغ رسالت جلد اصفحہ ۷۶۔مجموعہ اشتہارات جلد اصفحہ ۱۰۲ بار دوم ) ۱۵ را پریل ۱۸۸۶ء کے بعد ” جن دنوں لڑکی پیدا ہوئی تھی۔اور لوگوں نے غلط فہمی پیدا کرنے کے لئے شور مچایا۔کہ پیشگوئی غلط نکلی۔ان دنوں میں یہ الہام ہوا تھا۔کی دشمن کا بھی خوب وار نکلا تسپر بھی وہ وار پار نکلا یعنی مخالفوں نے تو یہ شور مچایا ہے کہ پیشگوئی غلط نکلی مگر جلد فہیم لوگ سمجھ جائیں گے اور ناواقف شرمندہ ہوں گے۔“ الحکم مورخہ ۳۰ را پریل ۱۹۰۲ء صفحہ ۷ کالم نمبر 1) ۲۶ اپریل ۱۸۸۶ء ' شیخ مہر علی شاہ کی نسبت ضرور قادیان میں ۲۶ اپریل ۱۸۸۶ء میں ایک خطرناک خواب آئی تھی۔جس کی یہی تعبیر تھی کہ ان پر ایک بڑی بھاری مصیبت نازل ہوگی چنانچہ ان ہی دنوں میں ان کو اطلاع بھی دی گئی تھی۔خواب یہ تھی کہ ان کے فرش نشست کو آگ لگ گئی۔اور ایک بڑا تہلکہ برپا ہوا اور ایک پُر ہول شعلہ آگ کا اٹھا۔اور کوئی نہیں تھا جو اس کو بجھاتا۔آخر میں میں نے بار بار پانی ڈال کر اس کو بجھا دیا پھر آگ نظر نہیں آئی۔مگر دھواں رہ گیا۔مجھے معلوم نہیں کہ کس قدر اس آگ نے جلا دیا مگر ایسا ہی دل میں گزرا کہ کچھ تھوڑا نقصان ہوا۔یہ حاشیہ:۔سیدہ عصمت کی پیدائش اور اس پر مخالفین کے اعتراضات وغیرہ کے متعلق ضروری اشتہارات اوپر آچکے ہیں (عرفانی)