حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 25
حیات احمد ۲۵ جلد دوم حصہ اوّل میں نے بیان کیا ہے کہ براہین کی تالیف ۱۸۷۹ء میں ہوئی لیکن پہلی جلد ۱۸۸۰ء کی تیسری سہ ماہی میں شائع ہوئی۔آپ کا ارادہ یہ تھا کہ جنوری ۱۸۸۰ء میں طبع ہوکر شائع ہو جاوے یا غایت کار فروری ۱۸۸۰ء میں مگر بعض حالات اس قسم کے پیش آئے کہ کتاب اگست ۱۸۸۰ء تک شائع نہ ہو سکی چنانچہ جلد اول کے ٹائیٹل پیج کے صفحہ ۳ پر آپ نے عذر کے عنوان سے حسب ذیل اعلان کیا۔’یہ کتاب اب تک قریب نصف کے چھپ چکتی مگر بباعث علالت طبع مہتمم صاحب سفیر ہندا مرتسر پنجاب کہ جن کے مطبع میں یہ کتاب چھپ رہی ہے اور نیز کئی اور طرح کی مجبوریوں سے جو اتفاقاً اُن کو پیش آ گئیں سات آٹھ مہینے کی دیر ہو گئی اب انشاء اللہ آئندہ کبھی ایسی توقف نہ ہوگی۔غلام احمد ( براہین احمدیہ حصہ اول ٹائکیل صفحه ۳۔روحانی خزائن جلد اصفحه ۴ ) پہلی جلد کی اشاعت کے متعلق جو اعلان آپ نے اخبار سفیر ہند امرت سر نمبر ۵۱ مورخہ ۳۰ دسمبر ۱۸۷۹ء صفحہ ۸۲۴ پر شائع کیا اس سے یہ بات بخوبی ثابت ہے۔اس لئے میں بطور شہادت و حفاظت اشتہار مذکور یہاں درج کر دیتا ہوں۔اعلان کتاب براہین احمدیہ کی قیمت و تاریخ طبع واضح ہو کہ جو اصل قیمت اس کتاب کی بلحاظ ضخامت اور حسن اور لطافت ذاتی اس کے اور نیز بنظر (1) جناب نواب شاہجہان بیگم صاحبہ بالقا بہ والیہ بھو پال۔اس پاکیزگی خط اور تحریر (2) جناب مولوی محمد چراغ علیخان صاحب معتمد مدار المهام دولت آصفیه حیدر آباد دکن اور عمدگی کاغذ وغیرہ (3) جناب غلام قادر خان صاحب وزیر ریاست نالہ گڑہ پنجاب۔(4) جناب نواب مکرم الدولہ بہا در حیدرآباد۔(5) جناب نواب نظیر الدولہ بہادر بھوپال۔( 6 ) جناب نواب سلطان الدولہ بہادر۔لوازم اور مراتب کے کہ جن کے التزام سے یہ کتاب چھائی جائے گی۔