حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 21 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 21

حیات احمد ۲۱ براہین احمدیہ کی تصنیف اور اشاعت کا زمانہ جلد دوم حصہ اول براہین احمدیہ کی تصنیف کے عملی اور مستقل کام کا آغاز ۱۸۷۸ء کے آخر ۱۸۷۹ء کے اوائل میں ہوا۔گو اس کے اشتہارات ۱۸۷۷ء کے آخر میں شائع ہونے لگے تھے جیسا کہ اس اشتہار سے ( جو میں نے حاشیہ میں اخبار منشور محمدی مورخہ ۵ جمادی الاول ۱۲۹۶ھ سے لے کر درج کیا ہے ظاہر ہوتا ہے لیکن با قاعدہ کام ۱۸۷۹ ء میں ہونے لگا چنانچہ خود حضرت نے براہین احمدیہ کی جو تاریخ لکھی ہے۔وہ بھی ۱۸۷۹ ء ہی ہوتی ہے۔تاریخ گو آپ نے سنہ ھجری میں لکھی ہے اور وہ یہ ہے کیا خوب ہے یہ کتاب سبحان اللہ اک دم میں کرے ہے دین حق سے آگاہ از بس کہ یہ مغفرت کی بتاتی ہے راہ تاریخ بھی یا غفور، نکلی واہ واہ ۱۲۹۷ھ بظاہر جن محرکات اور اسباب کے ماتحت اس کتاب کی تصنیف ہوئی ۱۲۹۷ ھ میں مختصر آمیں لکھ چکا ہوں لیکن دراصل یہ خارجی اور ظاہری تحریکات تھیں حقیقت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو امر عظیم کے لئے مامور کیا تھا اور اس کی ابتدا براہین سے ہی ہوئی اور آپ نے براہین کی تصنیف کے متعلق یہ دعویٰ کیا کہ خدا تعالیٰ سے ملہم اور مامور ہو کر اسے لکھا ہے۔براہین احمدیہ کی پہلی جلد اور دوسری جلد ۱۸۸۰ء میں مطبع سفیر ہند امرتسر سے چھپ کر نکلی اور تیسری جلد ۱۸۸۲ء میں اور چوتھی جلد ۱۸۸۴ء میں مطبع ریاض ہند امرتسر سے چھپ کر شائع ہوئی اس وقت شیخ نور احمد صاحب جو براہین احمدیہ کے پرنٹر تھے بخارا جا چکے تھے دوسری اور تیسری جلد کے درمیان جو زیادہ عرصہ گزرا ہے اس کی بڑی وجہ مطبع کے انتظام میں نقص تھا۔