حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 265 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 265

حیات احمد ۲۶۵ جلد دوم حصہ سوم انتظام ہو۔میں احباب جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس خصوص میں میرے ساتھ تعاون کریں اور اس تالیف کی تکمیل کے لئے چند سکوں سے مضائقہ نہ کریں میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ وہ ہر اشاعت کو فور آلے لیں تاکہ سلسلہ برابر جاری رہے۔اس نمبر میں میں چاہتا ہوں کہ ۱۸۸۴ء سے لے کر ۱۸۸۹ء کے یوم البیعت تک کے واقعات آجاویں اور پھر سلسلہ کا عہد جدید شروع ہوتا ہے میں تو ایک بے حد کمزور انسان ہوں میرے وسائل انتہائی محدود اور عمر کا وہ حصہ کہ ہر سانس قبر کے قریب کر رہا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ تمام قوتوں کا سر چشمہ ہے وہ ہر قسم کے وسائل ایک حُسن سے پیدا کر دیتا ہے میں اس پر بھروسہ کر کے اسی کے نام کو لے کر پھر اپنے محسن و آقا کے ذکر حبیب کو شروع کرتا ہوں اور اپنے مولیٰ کو مخاطب کر کے پکارتا ہوں۔آغاز کرده ام تو رسانی به انتها خاکسار یعقوب علی عرفانی الكبير سکندر آباد یکم اگست ۱۹۵۰ء