حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 253
حیات احمد ۲۵۳ جلد دوم حصہ دوم اور یہ عاجز باعث اپنی علالت طبع کے اس مضمون کو تفصیل اور بسط سے نہیں لکھ سکا لیکن میں امید رکھتا ہوں کہ طالب حق کے لئے اس قدر کافی ہے۔مگر جس شخص کا مقصد خدا نہیں۔اس کو کوئی دقیقہ معرفت اور کوئی نشان مفید نہیں“۔(۱۳/ فروری ۱۸۸۴ء۔مکتوبات احمد جلد اصفحہ ۵۹۷ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) اس فیصلہ کن جواب کو حوالہ ڈاک کر کے آپ براہین کے کام کے لئے اسی روز روانہ ہو گئے اور تحریر فرمایا کہ اب میں تَوَكُلًا عَلَی اللہ امرتسر کی طرف روانہ ہوتا ہوں۔کتاب تو تیار ہو چکی تھی۔جزو بندی اور سلائی وغیرہ کا کام ہو رہا تھا جیسے جیسے تیار ہوتی جاتی تھی روانہ ہوتی رہتی تھی۔