حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 228
حیات احمد ۲۲۸ جلد دوم حصہ دوم پھر اس سال کے واقعات میں وہ عظیم الشان اور انقلاب آفرین واقع ہے جو آپ کی دوسری شادی کا واقعہ ہے۔میں تفصیل سے آگے چل کر بیان کروں گا۔ایک عرصہ دراز سے آپ ایسی زندگی بسر کر رہے تھے جو و یا تجرد کی زندگی تھی لیکن چونکہ بشارت الہیہ نے متواتر اور پے در پے ایک دوسری شادی کا وعدہ دیا اور آپ ہی حضرت احدیت نے اس کے تکفل کا وعدہ فرمایا اس لئے وہ تقریب پیدا ہوگئی۔انقلاب آفرین میں اس لئے کہتا ہوں کہ اسی شادی سے وہ عظیم الشان وجود دنیا میں آنے والا تھا جو الہامات الہیہ میں اولوالعزم اور مصلح موعود اور محمود فضل عمر کہلایا اور بعض دوسرے موعود بچے پیدا ہونے کی بشارتیں ملیں جو بطور آیات اور نشانات کے ہیں۔پھر اسی سال اس سفر کی تکمیل ہوئی جو لو د ہانہ کا سفر تھا جس کے لئے آپ ۱۸۸۳ء سے مجبور کئے جارہے تھے اور جس کے تفصیلی حالات میں اوپر دے آیا ہوں۔اب میں تفصیل کے ساتھ اس سال کے واقعات اور حالات کو پیش کرتا ہوں وَبِاللهِ التَّوفيق۔دعومی مجدد کا عام اعلان اگر چہ حضرت نے براہین احمدیہ کی تالیف و اشاعت کے لئے جو اعلان شائع کیا تھا اس میں یہ صاف لکھا تھا کہ ” خدا تعالیٰ کی طرف سے مؤلف نے ملہم و مامور ہو کر بغرض اصلاح و تجدید دین تالیف کیا ہے“ لیکن با ایں عام طور پر اس دعوئی کے متعلق زور نہیں دیا گیا تھا نہ اس لئے کہ آپ کو نعوذ باللہ اس میں کچھ شک تھا بلکہ اس لئے کہ آپ کی توجہ اس وقت تک براہین احمدیہ کی تالیف و اشاعت کی طرف تھی لیکن جب رفتہ رفتہ آپ کے دعوی کا چرچا ہونے لگا تو بعض لوگوں نے کھلم کھلا آپ سے دعوئی مجددیت کے متعلق سوالات شروع کر دیئے۔اس قسم کے سائلین میں سے ایک حاجی ولی اللہ صاحب ریاست کپورتھلہ کے ایک معزز عہدہ دار تھے یہ وہی بزرگ ہیں جن کے نام پر پھگواڑہ