حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 3 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 3

حیات احمد جلد دوم حصہ اوّل بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ عرض حال اللہ تعالیٰ کا فضل اور رحم ہے کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سوانح حیات کی دوسری جلد کا پہلا نمبر شائع کرنے کی توفیق پاتا ہوں۔یہ کام جس سُست رفتاری سے ہو رہا ہے اس کا اندازہ میں ہی کر سکتا ہوں۔میں نہیں کہ سکتا کہ کس قد رندامت اور تاسف کے جذبات میرے دل و دماغ پر مستولی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال پر ۲۳ سال کے قریب عرصہ گزر رہا ہے اور ہم آپ کے سوانح حیات اور سیرت کو مکمل طور پر پبلک میں پیش نہ کر سکیں وہ کامل انسان جو دنیا میں سلطان القلم کے نام سے آیا ہم اس کے دامن سے وابستہ ہو کر اس کے کارناموں کو کتابی شکل میں دنیا کے سامنے پیش کرنے سے ۲۳ سال تک قاصر ر ہیں۔اللہ تعالیٰ اس قصور وخطا کو معاف فرمادے۔تعویق اور توقف کے اسباب اور اس کے لئے ذمہ داریوں اور جواب دہیوں کی تفاصیل اور داستان دردناک اور طویل ہے۔میں ہر احمدی سے درخواست کروں گا کہ وہ سوچے کہ اس نے اس سلسلہ میں اپنے فرض کو کہاں تک ادا کیا ہے۔میں اپنی بریت کے لئے کوئی عذر پیش نہیں کرنا چاہتا۔اللہ تعالیٰ سے اپنے قصور کی معافی چاہتا ہوں اس کا احسان اس کا رحم اور ستاری میری پردہ پوشی فرمائے۔میں ہر احمدی کو انفرادی طور پر اور تمام جماعت کو مجموعی حیثیت سے اس کا جواب دہ یقین کرتا ہوں اس لئے کہ ایسے عظیم الشان کام قومی سر پرستی اور حوصلہ افزائی کے بغیر بمشکل پورے ہو سکتے ہیں اب تک جو کچھ ہوا یہ محض خدا کا فضل اور حضرت خلیفہ اسیح کی توجہ کا نتیجہ ہے۔میں نے پہلا نمبر شائع کرتے ہوئے بھی کہہ دیا تھا کہ اس کی جلد اشاعت اور تکمیل کا کام جہاں تک اسباب سے تعلق ہے احمدی قوم کی حوصلہ افزائی اور اعانت