حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 79 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 79

حیات احمد ۷۹ جلد اوّل حصہ اوّل میں بھی جمعہ کے روز بوقت صبح تو ام پیدا ہوا تھا۔صرف یہ فرق ہوا کہ پہلے لڑکی پیدا ہوئی تھی جس کا نام جنت تھا وہ چند روز کے بعد جنت میں چلی گئی اور بعد اُس کے میں پیدا ہوا۔اور اس پیشگوئی کو شیخ محی الدین ابن عربی نے بھی اپنی کتاب فصوص میں لکھا ہے۔اور لکھا ہے کہ وہ صینی الاصل ہوگا۔بہر حال یہ تینوں پیشگوئیاں ایک دوسری کو قوت دیتی ہیں اور بباعث تظاہر کے یقین کی حد تک پہنچ گئی ہیں جن سے کوئی عقلمند انکار نہیں کرسکتا۔غرض مرزا صاحب کی پیدائش ہر چند ایک معمولی بچے کی پیدائش تھی مگر واقعات کے لحاظ سے وہ ایک عظیم الشان انسان کا دنیا میں نزول تھا۔جس کے آنے کے ساتھ بہت سے وعدوں کا پورا ہونا مقدر تھا جو پہلے نبیوں کی زبانی اور بالآخر حضرت سید الرسل صلے اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہو چکے تھے۔مرز اصاحب کا نام غلام احمد رکھا گیا۔حضرت مرزا صاحب کے بہن اور بھائی حضرت مرزا صاحب سے بڑے ان کے ایک بھائی مرزا غلام قادر صاحب تھے۔اور ایک لڑکی جنت نام آپ کے ساتھ پیدا ہو کر فوت ہو چکی تھی۔ایک ہمشیرہ آپ کی مسماۃ مراد بیگم نام تھی جو نہایت عبادت گزار اور زاہدہ تھیں۔ان کے بہت سے عجائب حالات خاندان میں مشہور ہیں۔اور ان واقعات کے دیکھنے والے ابھی تک موجود ہیں کہتے ہیں ایک مرتبہ وہ سو کر اٹھیں تو ان کے پائنچوں میں ریت موجود تھی اور وہ تازہ بتازہ بھیگے ہوئے تھے جیسے دریا کا سفر کرنے کے بعد حالت ہو انہوں نے اٹھ کر یہی واقعہ بیان کیا۔اور ایسا ہی ایک مرتبہ سورۃ مریم لکھی ہوئی ان کو دی گئی۔مرحومه عین عنفوان شباب میں بیوہ ہو گئی تھیں اور جب تک زندہ رہیں۔عبادت و یاد اللہ میں اپنی زندگی گزار دی۔مرزا غلام قادر مرحوم ایک رئیس آدمی تھے اور خاندانی سلسلے میں میں ان کا بہت ہی مختصر ذکر بھی پیچھے کر آیا ہوں۔قُصُوصُ الْحِكَم‘ مراد ہے۔(ناشر)