حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page iii of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page iii

حیات احمد نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پیش لفظ حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی موعود علیہ الصلوۃ السلام کے سوانح اور عظیم الشان کارناموں کا تذکرہ آپ کے ایک صحابی حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی نے مرتب فرمایا تھا۔جو حیات احمد کے نام سے شائع ہوا تھا۔یہ چھ جلدوں مشتمل تھا۔یہ کتاب ایک عرصہ سے نایاب رہی۔خدا تعالیٰ کے فضل واحسان سے نظارت اشاعت کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت پر اس کتاب حیات احمد کو دوبارہ شائع کرنے کی توفیق میسر ہو رہی ہے۔الحمد لله على ذالك اس اشاعت میں کتاب میں مذکور تمام حوالہ جات کو دوبارہ دیکھ کر تسلی کرلی ہے۔اول ایڈیشن کے مطابق اس کی جلدوں اور حصوں کی تقسیم کو من و عن برقرار رکھا گیا ہے۔البتہ صفحات کو مسلسل کر دیا گیا ہے۔اس کتاب کی تیاری کے سلسلہ میں محترم محمد یوسف شاہد مربی سلسلہ نظارت اشاعت نے بڑی محنت اور توجہ سے اس کام کو نبھایا۔نیز اس کتاب کے سلسلہ میں خدمت کرنے والے دیگر کارکنان کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔جزا ہم اللہ احسن الجزاء حیات احمد جلد اوّل میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ولادت سے لے کر 1879 ء تک کے واقعات درج ہیں۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو مامور زمانہ کی حیات و واقعات اور سیرت و سوانح کے مطالعہ و استفادہ کی توفیق بخشے۔آمین اگست ۲۰۱۳ء خالد مسعود ناظر اشاعت