حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 230 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 230

حیات احمد ۲۳۰ جلد اول حصہ دوم تعلقات کا سلسلہ حضرت مرزا صاحب کی زندگی کے تین مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتا ہے جس کی تشریح اخلاق وسیرت کے حصہ میں انشاء اللہ ہوگی۔اول جوش تبلیغ۔طریق تبلیغ۔تالیف قلوب۔غرض لالہ ملاوامل صاحب جو پہلی ملاقات میں دو بدو جواب دینے پر آمادہ تھے حضرت مسیح موعود کے تعلقات میں اس قدر آگے نکل گئے کہ اوقات مقررہ پر ضرور پہنچتے۔اور اپنے کاروبار کی بھی چنداں پروا نہ کرتے۔بے تکلفی میں بے لطفی کبھی کبھی اس بے تکلفی کی ملاقاتوں میں ناراضگی بھی ہو جاتی تھی۔اور یہ ناراضگی صرف مذہبی معاملات میں ہوتی۔باہم مذہبی مذاکرات اور مباحثات ہوتے رہتے تھے۔لالہ ملاوامل کہتے ہیں کہ میں بھی کبھی ایسی سختی سے جواب دے دیتا جو برداشت نہ کرتے اور مجھے یہ بختی اس وجہ سے استعمال کرنا پڑتی تھی کہ وہ بھی سختی سے حملہ کرتے۔تو پھر کئی کئی دن تک سلسلہ ملاقات بند ہو جاتا مگر آپ جمال نامی ایک کشمیری کو بھیج دیتے کہ جا کر بلالا ؤ اور میں بھی بلا تکلف چلا جاتا اور کبھی یہ خیال آتا ہی نہیں تھا کہ وہاں سے ناراض ہو کر آیا تھا۔الْبُغْضُ لِلَّهِ وَالْحُبُّ لِلهِ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی محبت اور بغض اللہ ہی کے لئے تھا۔کوئی ذاتی غرض درمیان نہ تھی ورنہ دنیا داروں کے جھگڑے اور تنازعات کا سلسلہ لمبا ہوتا ہے اور نفسانی جوش سے جو کبیدگی پیدا ہوتی ہے وہ کینہ کے رنگ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔یہ بھی پایا جاتا ہے کہ اسلام کے خلاف آپ کوئی بات ایسے رنگ میں سن نہیں سکتے تھے جس سے ہتک اسلام مترشح ہو۔حضرت مسیح موعود کی کہی ہوئی کہانیاں جن کہانیوں کا اوپر ذکر آیا ہے کہ حضرت مسیح موعود سنایا کرتے تھے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ان میں سے بعض کو یہاں درج کر دوں جس سے قارئین کرام کو حقیقت کے سمجھنے میں آسانی ہوگی