حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 153
حیات احمد ۱۵۳ جلد اول حصہ دوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ عرض حال الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَالصَّلوةُ وَالسَّلامُ عَلَى رَسُولِهِ الْآمِيْنِ مُحَمَّدٍ وَ الِهِ وَأَصْحَابِهِ وَخُلَفَائِهِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ۔أَمَّا بَعد مجھے پھر خدا تعالیٰ کے حمد اور شکر کا موقعہ ملا کہ سیرت مسیح موعود علیہ السلام کے سلسلہ میں دوسرا نمبر شائع کرنے کے قابل ہو گیا۔پہلی جلد کی اشاعت کے وقت میرا خیال تھا کہ میں جلد جلد اس سلسلہ کو جاری رکھ سکوں گا مجھے یہ کہنے دیا جائے کہ بلحاظ اسباب اس قسم کے کاموں کے لئے قومی سر پرستی اور اعانت کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔یہ کام ہر ایک شخص کے کرنے کا نہیں۔اس کے لئے ہر قسم کی فراغت کی حاجت ہے۔میں تو خدا تعالیٰ کا بڑا ہی فضل سمجھتا ہوں کہ یہاں سب کام مجھے آپ ہی کرنا پڑتا ہے اور پھر اس کے کرم اور غریب نوازی سے توفیق پا رہا ہوں۔سیرت کا حصہ ابھی شروع نہیں ہوا۔سر دست سوانحات عمری کو گویا جمع کیا جا رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اخلاق اور سیرت پر جب بحث شروع ہوگی تو انشاء اللہ العزیز قارئین کرام کو پتہ لگے گا کہ یہ کس قسم کی شخصیت رکھنے والا خدا کا برگزیدہ نبی تھا۔پہلی جلد کی اشاعت پر بعض دوستوں نے جن کی تعداد تین ہے اس کی قیمت کی طرف مجھے توجہ دلائی ہے کہ یہ قیمت اس کی اشاعت میں روک کا موجب ہوگی۔میں نے قیمت کے سوال پر پہلے نمبر میں مناسب روشنی ڈال دی ہے جماعت کے برگزیدہ اور مخلص احباب کی ایک محدود اور مخصوص تعداد ہے جو ہر قیمت پر بھی سلسلہ کی تالیفات اور اخبارات کو لینے کو آمادہ رہتے ہیں۔اور اصل یہی گروہ ہے جو قوم میں احمدی لٹریچر کے پھیلانے میں ایک احسان کر رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس مخلص گروہ کو اور بھی بڑھائے اور ان کے اموال ونفوس میں برکت دے۔آمین