حیات شمس — Page 44
حیات ٹس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس حضرت میاں امام الدین صاحب سیکھوانی 44 آپ 1889ء میں سیدنا حضرت اقدس کی بیعت میں شامل ہوئے۔رجسٹر بیعت اولی کے مطابق حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس کے والد محترم حضرت میاں امام الدین صاحب سیکھوائی کے کوائف حسب ذیل ہیں: نمبر شمار : 150 تاریخ عیسوی: 23 نومبر 1889ء بروز جمعہ نام مع ولدیت میاں امام الدین ولد محمد صدیق قوم وا ئیں عرف کشمیری موضع سیکھواں ضلع و تحصیل گورداسپور بقلم خود، پیشه شال بافی خدمات سلسلہ رجسٹر بیعت اولی نمبر شمار 150 از خلافت لائبریری ربوہ ) جب گورداسپور میں مولوی کرم دین صاحب سکنہ بھیں (ضلع جہلم) کے مقدمہ کے سلسلہ میں عدالت میں پیشیاں پے در پے ہوتی رہیں اور دو سال مقدمہ چلتا رہا حضرت میاں امام الدین صاحب نے گورداسپور میں ایک مکان کرایہ پر لیا اور وہیں قیام کیا اور حضرت اقدس کو دبانے کی خدمت سر انجام دیتے رہے۔(۱۔روزنامہ الفضل 11 مئی 1980 ء،۲۔ایضاً8 ستمبر 2000ء) حضرت مولانا قمر الدین مرحوم سیکھوانی تحریر کرتے ہیں:۔” میرے تایا حضرت میاں امام الدین صاحب سیکھوانی 2 مئی بروز جمعہ بیمار ہوئے۔ڈاکٹری تشخیص تھی کہ آپ کو سو ہضمی کی شکایت ہو گئی ہے۔ڈاکٹری اور یونانی علاج ہر ممکن کوشش کرایا گیا مگر انسانی تدبیر پر خدا کی تقدیر غالب آئی اور آپ ساتویں روز جمعرات کے دن بوقت تقریباً 5 بجے شام اپنے حقیقی مولا سے جاملے۔انا لله و انا اليه راجعون۔مرحوم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مخلص اور اولین صحابہ میں سے تھے۔بیعت کے