حیات شمس

by Other Authors

Page 703 of 748

حیات شمس — Page 703

Hayaat-e-Shams A Glimpse into the Life of Hazrat Maulana Jalal-ud-Din Shams, Khalid-e-Ahmadiyyat سلسلہ احمدیہ کے سلطان نصیر، آسمان احمدیت کے درخشندہ ستارے اور خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس یکم مئی 1901ء کو حضرت میاں امام الدین سیکھوائی کے ہاں پیدا ہوئے۔1917ء میں زندگی وقف کی اور مدرسہ احمدیہ سے فارغ ہوکر پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل کیا۔تحریک شدھی و ملکانہ اور کئی مناظروں میں فاتح کی حثیت سے جماعت احمدیہ کی نمائندگی کی۔1925ء سے اکتوبر 1931 ء تک بلاد عر بیہ میں تبلیغ اسلام احمدیت کی توفیق ملی۔بلاد عر بیہ سے واپسی پر کشمیر کمیٹی میں خدمات پر مامور ہوئے۔مقدمہ بہاولپور میں خدمات کی خاص سعادت حاصل کی۔1936ء سے 1946 ء تک انگلستان میں بطور مبلغ اور امام مسجد فضل لندن خدمات بجالانے کی توفیق پائی۔آپ جب انگلستان میں خدمات سلسلہ بجالانے کے بعد قادیان واپس آئے تو حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا کہ حضور ﷺ کی پیشگوئی کہ سورج یعنی شمس مغرب سے طلوع ہو گا آپ کے ذریعہ بھی پوری ہوئی۔پارٹیشن کے وقت آپ کو حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد اصاحب کے قادیان سے پاکستان آنے کے بعد حضور نے قادیان کا امیر مقامی مقرر فرمایا۔تحریری اور تبلیغی خدمات کے علاوہ آپ کو مختلف نظارتوں میں بحثیت انچارج اور ناظر کام کرنے کا موقعہ ملا۔مجلس افتاء کے سیکریٹری مجلس کار پرداز کے صدر۔نیز الشرکۃ الاسلامیہ کے انچارج رہے۔آپ کا وصال 13 اکتوبر 1966ء کو سرگودہا میں ہوا۔آپ کی نماز جنازہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے پڑھائی اور بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔آپ کے وصال پر حضور نے خطبہ جمعہ میں فرمایا: " ہمارے بزرگ، ہمارے بھائی، ہمارے دوست مکرم مولوی جلال الدین صاحب شمس ہم سے جدا ہوئے۔خدا کی خاطر انہوں نے اپنی زندگی کو گزارا اور میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے وفات کے بعد خدا تعالیٰ کی ابدی رضا کو حاصل کیا۔" (روز نامہ الفضل ربوہ 19 اکتوبر 1966ء) ISBN 978-1-84880-105-9 9 781848 801059