حیات شمس

by Other Authors

Page 652 of 748

حیات شمس — Page 652

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس حضرت شمس کی یاد قائم رہے گی ( مکرم مولا نا نورمحمد صاحب نسیم سیفی مرحوم ) 620 تری سعی مشکور نے احمدیت کے خوش رنگ گلشن کو برسوں نکھارا ترے جذبہ عشق احمد نے احمد کے دیں کی محبت پہ ہم کو ابھارا تری یاد کی جھلکیاں ظلمتوں کی فضاؤں میں یونہی چمکتی رہیں گی ترا نام روشن رہے گا ہمیشہ زمیں کا ہے جھومر فلک کا ستارا تر انقش پاشبت ہے مصروشام وفلسطیں کی شاہراہوں پہ اب تک تجھے اہل یورپ نہ بھولیں گے ہر گز تو نے انہیں سوئے وحدت پکارا ہر اک حال میں زندگی کے سفر کو جہاد مسلسل سمجھتا رہا تو ہر اک گام پر کامیابی نے تیرے قدم چوم کر تیرا جذ بہ اُبھارا تجھے خالد احمدیت کا دے کر لقب تجھ کو پائندگی بخش دی ہے کہاں سے اُٹھا کر کہاں لے گیا تجھ کو فضل عمر کی عنایت کا دھارا یہ جی چاہتا تھا کہ اک بار کہتے ابھی تو یہاں بھی ضرورت ہے تیری کہے کون اور کہہ سکے بھی تو کیونکر کسے اتنی جرات یہ ہے کس کو یا را حقیقت تو یہ ہے نسیم اس طرح حضرت شمس کی یاد قائم رہے گی اگر خدمت دین میں شوق سے زندگی کا ہر لمحہ تم نے گذارا (ماہنامہ الفرقان، جنوری 1968ء)