حیات شمس

by Other Authors

Page 19 of 748

حیات شمس — Page 19

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس $1920 مولوی فاضل 19 آپ نے 20 سال کی عمر میں مولوی فاضل کی ڈگری حاصل کر لی۔حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی الکبیر مدیر الحکم تحریر فرماتے ہیں: اکثر احباب جناب مولوی جلال الدین صاحب شمس سیکھوانی کے نام سے واقف ہو چکے ہیں۔مولوی جلال الدین صاحب ایک نہایت ذہین و فهیم آدمی ہیں جس نے بہت جلد علوم عربیہ میں ترقی کی اور ہیں۔اور میں سال میں مولوی فاضل کی ڈگری حاصل کر لی اور اب حضرت سید نا خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ] کے منشاء کے ماتحت خاص طور پر علومِ عربیہ میں دسترس حاصل کر رہے ہیں۔باوجود اس صغرسنی کے آپ نے بہت سے معرکۃ الآراء مباحثے کئے جن میں مباحثہ سار چور بہت مشہور ہے۔جس طرح امام راز کی چھوٹی عمر میں ایک اعلیٰ درجے کا عالم اور لیکچرار بن گیا تھا اسی طرح خدا کے محض فضل سے ہمارا رازی چھوٹی عمر میں ایک اعلیٰ درجے کا عالم، ایک مفید مبلغ اور بے نظیر مباحث ثابت ہوا۔اللہ تعالیٰ اس کو نظر بد سے بچائے۔“ الحکم قادیان 14 جنوری 1921 ، صفحہ 4) + 1921 جلسہ سالانہ قادیان 1920ء کے موقع پر فی البدیہ تقریر 25 دسمبر 1920ء کو جلسہ سالانہ کے پہلے روز آپ کو عین جلسہ کے وقت تقریر کیلئے کہا گیا۔آپ نے اسی وقت صداقت مسیح موعود کے عنوان پر فی البدیہ تقریر کی جس سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے۔بعدہ یہ تقریر الحکم میں شائع ہوئی۔دیکھیں الحکم قادیان 14 جنوری 1921 ، صفحہ 4 تا 6 ) آپ کے دو مباحثے بہت مشہور ہوئے۔مباحثہ عالم پور اور مباحثہ سار چور۔ان مباحثوں کی تفصیل مباحثوں کے باب میں دی گئی ہے۔میں احمدی کیونکر ہوا حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس فرماتے ہیں: