حیات شمس — Page 545
حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 513 لبیک کہا اور اپنے طور پر سیرت و سوانح صحابہ حضرت مسیح موعود کو مرتب و مدون کرنے کی سعادت پائی۔حضرت مولانا شمس صاحب نے بھی یہ کام شروع کیا اور بعض احباب کرام کے حالات و روایات اور مشاہدات قلمبند کئے جن میں سے بعض شائع بھی ہوئے۔لیکن چونکہ 1930 ء کے بعد آپ میدان تبلیغ میں اتر آئے اس لئے اس کام کو جاری نہ رکھ سکے۔ابتدائی زمانہ میں آپ نے صحابہ کرام کے جو حالات مرتب کئے وہ دراصل سید نا حضرت مسیح موعود کے اخلاق اور کئی اعجازی نشانات پر مشتمل ہیں۔حضرت مولانا شمس صاحب کی قلمی کاوشوں کی یہ ایک مختصر سی جھلک ہے۔ان کے علاوہ کئی دیگر اہم مضامین و مقالات بھی آپ نے رقم فرمائے جو اس فہرست میں شامل نہیں کئے گئے۔