حیات شمس

by Other Authors

Page 532 of 748

حیات شمس — Page 532

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس مقالات و مضامین 500 حضرت مولا ناشمس صاحب نے دینی و تربیتی مخالفین سلسلہ کے لٹریچر کے جوابات تبلیغی مساعی، علمی و ادبی علم کلام ، موازنه، سیرت و سوانخ ، تاریخ سلسله منظومات ، نقد ونظر، تقابل ادیان فقہ وفتاوی اور قرآن کریم کے موضوعات پر کئی مضامین و مقالات تحریر کئے۔اگر انہیں شمار کیا جائے تو یقیناً ان کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔اس جگہ بطور نمونہ آپ کے بعض مقالات و مضامین کی فہرست پیش کی جارہی ہے۔الحکم اور شمس سلسلہ احمدیہ کی ابتدائی تاریخ کے ماخذ اخبار الحکم کی ابتداء اکتوبر 1897ء میں امرتسر سے ہوئی اور اپنے اجراء کے تین ماہ بعد یعنی جنوری 1898ء سے اس تاریخ ساز وعہد ساز اخبار کا آغازسیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مقدس بستی قادیان دارالامان سے ہو گیا۔سلسلہ عالیہ احمدیہ کے اس پہلے اخبار کے بانی و مؤسس شہرہ آفاق ہستی مؤرخ سلسلہ احمدیہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی الکبیر تھے۔الحکم میں حضرت مولانا شمس نے عین عالم شباب میں علمی مقالات و مضامین لکھنے کا آغاز فرمایا۔اس سے قبل آپ کے مضامین و مقالات تشخیز الاذہان اور افضل قادیان میں شائع ہو چکے تھے۔25 دسمبر 1920ء کے جلسہ سالانہ قادیان کے موقعہ پر حضرت مولانا شمس صاحب کو فی البدیہ تقریر کیلئے کہا گہا تو آپ نے فورا جلسہ کے سٹیج پر آ کر صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے موضوع پر تقریر کی جسے حاضرین جلسہ نے بھی سراہا۔جنوری 1921ء میں جب آپ کی یہ تقریر ایڈیٹر الحکم نے الحکم میں شائع کی تو ساتھ لکھا کہ مولوی صاحب موصوف تو چھوٹی عمر میں امام رازی کے نقش قدم پر چل نکلے۔اللہ نظر بد سے بچائے۔1924ء میں جبکہ حضرت مولانا شمس صاحب آگرہ کے علاقہ میں ارتداد وشدھی کی بیخ کنی کے جہاد