حیات شمس

by Other Authors

Page 12 of 748

حیات شمس — Page 12

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 12 جب کبھی میں جاتا تو آپ مہلتے نظر آتے اور کچھ لکھتے رہتے تھے۔اس وقت کچھ صحن ہوتا تھا۔وہاں ہی ٹہلتے پھرتے اور میں جب کبھی جاتا تو خاموش بیٹھ جاتا۔آپ کے چہرہ کی طرف دیکھتا رہتا۔نہایت روشن ہوتا تھا گویا خاص طور پر نور الہی چمکتا تھا۔وہ زمانہ آپ کا براہین (احمدیہ) لکھنے کا تھا۔پھر آپ کے کچھ اشتہار نکلنے شروع ہوئے مگر میں اس وقت پڑھا ہوا انہیں تھا۔کچھ باتیں حضرت صاحب کی اپنے بڑے بھائی جمال الدین مرحوم سے سنا کرتا تھا۔آج فلاں مختلف مذہب یعنی عیسائی وغیرہ کے اشتہار کا جواب دیا ہے۔یہ مجھ سے عمر میں بڑا تھا اس واسطے اس کی آمد ورفت مجھ سے پہلے تھی۔یہ مجھ سے زیادہ واقفیت رکھتا تھا۔میں جب اپنے گاؤں سے آتا تو نماز مسجد اقصٰی میں پڑھا کرتا تھا۔وہاں حضرت صاحب بھی گاہے گا ہے آ کر نماز پڑھا کرتے تھے اور ٹہلتے بھی رہتے تھے اور میاں جان محمد مرحوم امام ہوتے تھے اور گا ہے گا ہے آپ بھی نماز پڑھا دیتے تھے اور چند کس نمازی ہوتے تھے۔عام طور پر نمازی نہیں ہوتے تھے اس وقت یہ حالت تھی۔جب آپ کی بہت شہرت ہو گئی تو آپ کے بہت مضامین مخالف مذاہب کی تردید کے نکلتے رہتے تھے۔پھر جب میں کبھی آتا تو حضور کے پاس جاتا کیونکہ آپ کی محبت کے سوا کچھ معلوم نہیں ہوتا تھا۔پھر آپ نے ایک اشتہار چندہ کے متعلق شائع کیا اور میں اور بھائی خیر الدین صاحب نے 4 آنہ ماہوار مقرر کر کے چندہ پیش کیا تو حضور نے فرمایا۔یہ کام بڑا ہے دیکھو تم غریب ہو۔ہم نے کہا حضور انشاء اللہ بڑی خوشی سے ادا کریں گے تو پھر حضور نے منظور فرمایا۔بفضل خدا آج تک عمل ہوتا رہا ہے۔ہم تین بھائی ہیں بڑے کا نام جمال الدین اور میرا نام امام الدین سیکھوانی اور مجھ سے چھوٹے کا نام خیر الدین ہے۔اور جب ہم قادیان میں آتے کھانا اپنے رشتہ داروں کے گھر سے کھاتے اور پھر اس مجلس میں بہت وقت گذر جاتا کیونکہ حضرت صاحب ان ایام میں جب مسجد مبارک میں اذان ہوتی تو آجاتے تھے۔پھر بہت گفتگو ہوتی رہتی تھی تو پھر ایک دن حضرت صاحب نے مجھ کو کہا تم آج سے ہمارے مہمان ہو یہاں سے کھانا کھایا کرو۔پھر بموجب حکم حضور کے کھانا شروع کر دیا۔آج تک خدا کے فضل سے حضور کے گھر کے مہمان رہے ہیں۔ابتداء میں گھر سے کھانا تیار ہو کر آتا تھا۔لنگر خانہ موجود نہیں تھا یہ بعد میں ہوا ہے۔حضرت صاحب خود بھی مہمانوں میں بیٹھ کر کھانا کھایا کرتے تھے۔جو گول کمرہ ہے اس میں