حیات شمس

by Other Authors

Page 510 of 748

حیات شمس — Page 510

۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 478 کے جسم کے موافق ان کا جسم ہو گا۔سو میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ اگر چہ میں نہیں مگر میری تحریریں ان لوگوں میں پھیلیں گی اور بہت سے راستباز انگریز صداقت کا شکار ہو جائیں گے۔“ (ازالہ اوہام صفحہ 515-516 ، روحانی خزائن جلد سوم صفحہ 377) اسی طرح اللہ تعالیٰ نے آپ کی جماعت کے مختلف ممالک میں پھیلنے کے متعلق بھی آپ کو بشارت دی چنانچہ آپ فرماتے ہیں: ” میں نے ایک رؤیا میں مخلص مومنوں اور نیک عادل بادشاہوں کی جماعت دیکھی جو بعض تو ہندوستان کے تھے اور بعض عرب کے اور بعض فارس و شام و روم کے شہروں کے رہنے والے تھے اور بعض ان شہروں کے تھے جن کو میں نہیں جانتا۔تب مجھے غیب سے یہ آواز آئی (یعنی خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ کہا گیا کہ یہ لوگ تیری تصدیق کریں گے اور تجھ پر ایمان لائیں گے اور تجھ پر درود بھیجیں گے اور تیرے لیے دعائیں کریں گے اور میں تجھے برکتیں دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔( عربی سے ترجمہ) لجة النور، روحانی خزائن جلد 16 صفحات 339-340) یہ بشارات آپ کو اس وقت دی گئیں جبکہ آپ کے پیرو نہایت قلیل التعداد تھے۔دشمنان اسلام نے ان کلمات پر ہنسی اُڑائی لیکن آج وہ خدا کے منہ سے نکلی ہوئی باتیں پوری ہورہی ہیں۔1897ء میں جب کرنل ڈگلس نے ڈاکٹر کلارک والے مقدمہ کا فیصلہ کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مرید چند سو سے زائد نہ تھے اور ہندوستان کے بعض صوبوں میں صرف ایک ایک یا دو احمدی تھے جیسا کہ حضرت مولانا نورالدین صاحب خلیفہ اسیح الاول کی شہادت سے ظاہر ہے۔(مسل مقدمہ مندرجہ کتاب البریہ ) لیکن آج آپ کے متبعین دنیا کے تقریبا تمام بڑے بڑے ممالک میں پائے جاتے ہیں اور ان کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی اور دنیا کے بہت سے ممالک مثلاً ریاست ہائے متحدہ امریکہ، ارجنٹائن ، گولڈ کوسٹ ، نائیجیریا، سیرالیون، جاوا، سماٹرا، چین، جاپان، عربی ممالک اور روم وغیرہ میں آپ کی جماعت کے با قاعدہ تبلیغی مشن قائم ہیں۔امریکہ کے مشہور مشنری ڈاکٹر زویر اور یورپ کی مشہور شخصیات جیسے پروفیسر گب، ڈاکٹر مرے ٹیٹس ، ریورنڈ ہینڈرک کیمر، مسٹر ایچ اے والٹر وغیرہ جماعت احمدیہ کی اہمیت کے متعلق لکھ چکے ہیں اور جیسا کہ میں پہلے ذکر کر آیا ہوں جب آپ نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا تو ہندؤوں ،عیسائیوں اور مسلمانوں و دیگر مذاہب کے پیرؤوں نے آپ کی سخت مخالفت کی اور آپ کی ہلاکت اور آپ کے مٹھی بھر