حیات شمس

by Other Authors

Page 475 of 748

حیات شمس — Page 475

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس کرنل ڈگلس سے احباب جماعت کی ملاقاتیں 459 سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی حیات طیبہ میں اور بعد میں بھی سالہا سال تک کئی احباب جماعت نے کیپٹن ڈگلس صاحب مرحوم سے ملاقاتیں کی۔ان احباب میں سید نا حضرت مصلح موعودؓ، حضرت ماسٹر عبد الرحمن صاحب جالندھریؒ ، حضرت مولانا شیر علی صاحب ، حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب، حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی، حضرت مولانا ذو الفقار علی خان صاحب گوہرہ حضرت حافظ روشن علی صاحب ، حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب درد، حضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب، مکرم عبد الکریم خان صاحب یوسف زئی مرحوم ، حضرت مولانا محمد صدیق صاحب امرتسری ،مرحوم حضرت شیخ احمد اللہ صاحب مرحوم مکرم چوہدری ظہور احمد صاحب با جوه مرحوم ، مکرم حافظ قدرت اللہ صاحب مرحوم ، مکرم سید میر محمود احمد صاحب ناصر سلمہ ربہ اور حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔یوں تو حضرت مولا نا جلال الدین صاحب شمس کی وساطت سے بیسیوں احباب کرام جو جلسوں میں شمولیت کیلئے مسجد لندن میں تشریف لاتے رہے، محترم کرنل ڈگلس سے ملاقات کا شرف حاصل کرتے رہے تا ہم ہر ایک ملاقات کا ذکر کر نا ممکن نہیں۔ان میں سے بعض ملاقاتوں کا ذکر نیز کیپٹن ڈگلس صاحب کا مختصر تعارف بین السطور کیا جارہا ہے۔یہ بات یاد رہے کہ آپ سے سب سے زیادہ ملاقاتیں حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس نے کیں۔اگر چہ براہ راست اس کتاب سے اس ہستی کا تعلق تو نہیں بنتا تا ہم آپ کے ذکر خیر کو محفوظ کرنے کیلئے بطور یادگار کرنل مانٹیگو ولیم ڈگلس کے بارہ میں بعض یادداشتیں پیش ہیں۔