حیات شمس — Page 401
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 385 سے مسٹر ٹامس اور ان کی لڑکی لندن کے مشرقی حصہ سے مسجد میں تشریف لائے اور انہوں نے مباحثہ کا ذکر کر کے کہا کہ ہم نے ایسی باتیں پہلے نہیں سنی تھیں۔مسیح کے صلیب پر نہ مرنے کے متعلق بھی اس نے کہا کہ یہ خیال عمدہ معلوم ہوتا ہے مزید لٹریچر چاہتا ہوں۔ان سے ایک گھنٹہ تک گفتگو ہوئی اور انہیں لٹریچر دیا گیا۔اخویم سیٹھ محمد اعظم صاحب کے ماموں زاد بھائی عزیزم اکبر حسین احمد صاحب جو Heaven Boys سکیم کے ماتحت ٹیکنیکل ٹریننگ حاصل کرنے کیلئے انگلستان آئے ہیں گزشتہ اتوار و مسجد دیکھنے کیلئے تشریف لائے۔ایک روز قیام کیا اور باغیچہ وغیرہ کی درستی کے متعلق بھی مدددی نیز انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہر اتوار کو مسجد آیا کریں گے۔ہائیڈ پارک میں مذہبی مباحثات الفضل قادیان 4 جون 1944ء) اسلام کی صداقت اور عیسائیت کے نقائص پر ایک انگریز سے گفتگو انگریز سامعین کی بہت بڑی اکثریت نے احمدی مبلغ کے حق میں ووٹ دیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بائبل میں پیشگوئیاں کیا موجودہ اناجیل الہامی ہیں؟ (حضرت مولا نا جلال الدین صاحب شمس) پہلا مباحثہ 14 اپریل کو ہوا۔وقت چھ بجے شام سے آٹھ بجے تک تھا۔مضمون پہلا ہی تھا یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق بائبل میں پیشگوئیاں۔میں نے استثناء باب 18 کی پیشگوئی کے علاوہ دوسری پیشگوئیاں پیش کیں لیکن مسٹر گرین نے بجائے ان پر بحث کرنے کے دوزخ و جنت کی بحث شروع کر دی۔قرآن مجید سے دوزخیوں کی سزا بیان کر کے کہنے لگا کہ دیکھو مسلمانوں کا خدا کیسا خوفناک اور خطرناک ہے۔میں نے کہا کہ مسٹر گرین اصل موضوع بحث سے دور جارہے ہیں۔دوزخ کے متعلق تو انجیل میں بھی ذکر ہے میں نے وہ آیات پیش کیں جن میں لکھا ہے کہ مسیح جب دوبارہ آئے گا تو نافرمانوں کو ہمیشہ کی آگ میں ڈالے گا اور وہاں رونا اور دانت پیسنا ہوگا وغیرہ۔کیا وہ خدا رحیم و غفور ہوسکتا ہے جو بغیر انتقام لینے کے کسی کا گناہ نہیں بخش سکتا اور اپنے غفور و رحیم ہونے کا ثبوت یہ دیتا ہے کہ