حیات شمس

by Other Authors

Page 375 of 748

حیات شمس — Page 375

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 359 دعوت دی اور مذہبی گفتگو ہوئی۔نیو بری میں ایک شخص عبدالروشن نامی کا ایک پیرو ملا کہتا تھا کہ عبدالروشن میں روح القدس کا حلول ہوا ہے اس کے ماننے سے دنیا میں امن قائم ہوگا۔میں نے اس سے ایک ٹریکٹ لیا اور پڑھا اس میں عبدالروشن کے متعلق لکھا تھا کہ یہ عربی لفظ ہے جس کے معنے ہیں The Son of Light یعنی روشنی کا بیٹا۔میں نے کہا یہ بھی دلچسپ روح القدس ہے کہ مدعی کے نام عبدالروشن کا ترجمہ بھی صحیح نہیں بتا سکی۔میں نے کہا ”عبد“ عربی لفظ ہے جس کے معنے بیٹا نہیں بلکہ غلام اور خادم کے ہیں اور روشن فارسی لفظ ہے عربی نہیں جس کے معنی روشنی کے نہیں بلکہ روشن کے ہیں اس لئے یہ نام عربی و فارسی کا مرکب ہے۔وہ کوئی جواب نہ دے سکا اور بہت شرمندہ ہوا۔مسٹر بولن کہنے لگا ہم سے تو ہر وقت جھگڑ تا رہتا تھا مگر آپ نے تو جھٹ اس کی غلطی پکڑ لی۔گزشتہ ماہ سے دار التبلیغ میں پندرہ روزہ لیکچروں کا سلسلہ شروع ہے۔تین لیکچر ہو چکے ہیں۔حاضرین کی تعداد گزشتہ سالوں کی نسبت اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت زیادہ ہوتی رہی ہے۔پہلا لیکچر 23 مارچ کو ڈاکٹر عبد الخالق خانصاحب نیازی نے ” اسلام میں اخوت“ کے موضوع پر دیا جو پسند کیا گیا۔لیکچر کے بعد سوال و جواب بھی ہوئے اور پھر بعد میں اتحادیوں کی فتح کیلئے نماز میں دعا کی گئی۔دوسری میٹنگ میں جو 13 اپریل کو ہوئی دو انگریز نومسلم بولے، مسٹر بلال نکل نے اسلام اور عیسائیت پر تقریر کی اور مسٹر خالد ڈکنسن نے ”اسلام میں صفات باری تعالی پر ایک پرچہ پڑھا۔لیکچرز پسند کئے گئے بعد میں سوال و جواب ہوئے۔تیسری میٹنگ 27 اپریل کو ہوئی جس میں سید ممتاز احمد صاحب نے اسلامی حکومت“ کے موضوع پر تقریر کی جس میں اسلامک گورنمنٹ کے فرائض کا بھی ذکر کیا گیا اور جنگ کے بواعث بھی بیان کئے۔23 مارچ کو جو فتح کیلئے دعا کی گئی تھی اس کے متعلق الحاج عمر سلیمان نے ٹائمر کو ایک خط لکھا جو ایڈیٹوریل والے صفحہ پر جلی عنوان دے کے ٹائمز نے شائع کیا۔ڈاکٹر الحاج عمر سلیمان نے تحریک جدید کیلئے دس پونڈ چندہ دیا اور مسٹر عثمان سٹن نے دو پونڈ اور سید ممتاز احمد صاحب نے پانچ روپیہ کے حساب سے ہر سال کچھ زیادتی کے ساتھ تین پونڈ تین شلنگ چندہ دیا۔ڈاکٹر عمر سلیمان نے سن رائز میں میرے خط کا ترجمہ پڑھ کر جس میں حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی وصیت پر صدقہ دیئے جانے کا ذکر ہے مجھے لکھا کہ مجھے اس کی کیوں خبر نہیں دی گئی۔کیا مجھے اس میں شریک ہونے سے محروم رکھا جائے گا ہر گز نہیں اس لئے میں پانچ پونڈ کا چیک بھیجتا ہوں چونکہ اور بھی ایسے مبر ہوں گے جن کو اس تحریک کا علم نہیں ہوا ہوگا یا بوجہ تنگدستی نہ دے سکے ہوں اس لئے یہ رقم انگلستان کے