حیات شمس — Page 349
۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 333 میں ایک سو ساٹھ یہودی مرد عور تیں اکٹھے جلائے گئے۔اسی طرح دوسرے صوبوں میں کیا گیا۔سپین میں ملکہ از بیلا نے پندرھویں صدی میں تمام ان یہودیوں کو سپین چھوڑنے کا حکم دیا جنہوں نے عیسائی ہونے سے انکار کیا تھا۔کوئی ان میں سے چاندی سونا اپنے ساتھ لے جانے کا مجاز نہ تھا۔کنگ عمانوئیل نے 1797ء میں یہود کو نکل جانے کا حکم دیا لیکن خفیہ طور پر یہ آرڈر جاری کیا کہ چودہ سال تک کی عمر کے تمام بچے ان کی ماؤں سے چھین لئے جائیں اور پھر ان کی عیسائی مذہب کے موافق پرورش کی جائے تو بہت سی عورتوں نے اپنے بچوں کو اس خیال سے کہ وہ دشمن کے ہاتھ میں نہ آجائیں اپنے ہاتھوں سے قتل کر دیا۔اسی طرح 1290 ء میں کنگ ہنری سوم کے زمانہ میں یہود کو انگلستان سے نکال دیا گیا اور ان کی سب جائداد اور قرضے وغیرہ بادشاہ کے قبضہ میں آئے۔پریذیڈنٹ نے اختتام پر کہا کہ ہم میں سے اکثر کو یہ سوال پیدا ہوتا تھا کہ یہود کے اس طرح سرگردان پھرنے کا باعث کیا ہے اور کیوں وہ نیشنل ہوم نہیں بنا سکتے لیکن آج کے لیکچر سے ہمیں اس سوال کا تسلی بخش جواب مل گیا ہے۔پھر سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ایک مصری سے گفتگو ایک مصری دوست ہمارے قریب رہتے ہیں۔ان سے انسانی پیدائش اور قیامت وغیرہ مسائل پر بحث کے دوران میں حضرت آدم کی نبوت اور رسالت پر گفتگو شروع ہوگئی۔انہوں نے کہا حضرت آدم رسول نہ تھے بلکہ صرف نبی تھے ہر رسول نبی اور ہر نبی رسول نہیں ہوتا۔میں نے کہا ہر نبی رسول اور ہر رسول نبی ہوتا ہے۔قرآن مجید میں دونوں کی غرض ایک ہی بیان کی گئی ہے۔فرما یارُسُلًا مُبَشِّرِينَ وَ مُنْذِرِينَ اور دوسرے مقام پر فرمایا۔فَبَعَتَ اللهُ النَّبِيِّينَ مُبَشِّرِيْنَ وَ مُنْذِرِينَ (البقرہ:214)۔اسی طرح ایک جگہ فرمایا۔مَا يَا تِيْهِمْ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُ وْنَ (الحجر : 12) اور دوسرے مقام پر فرمایا۔مَا يَا تِيْهِمْ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُ وْنَ (الزخرف:8) اس لحاظ سے کہ اللہ تعالیٰ اسے امور غیبیہ پر کثرت سے اطلاع دیتا ہے وہ نبی کہلاتا ہے اور اس لحاظ سے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے دنیا کی اصلاح کیلئے مامور ہوتا ہے وہ رسول کہلاتا ہے۔اس پر وہ کہنے لگے کہ حضرت ہارون رسول تھے نبی نہ تھے۔میں نے کہا کہ اگر آپ ثابت کر دیں تو آپ کا دعویٰ صحیح ہوگا۔انہوں نے جواب دیا کہ جب حضرت موسیٰ انہیں بنی اسرائیل میں چھوڑ کر کو چطور پر