حیات شمس

by Other Authors

Page 327 of 748

حیات شمس — Page 327

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 311 اور اسی لئے اس نے اپنے مقدس پیغمبر کے موعود کے فرزندوں میں سے ایک کو ان لوگوں کی برائیوں اور ن ان کے عوارض کے مطالعہ کیلئے بھیجا تا جب موقعہ آئے تو وہ ان کیلئے صحیح علاج تجویز کر سکے۔آپ کی یہاں آمد سے ایک اور بڑا فائدہ یہ ہوا ہے کہ آپ نے ہمارے سامنے ایک بچے احمدی کا نمونہ پیش کیا ہے۔ہم میں سے جن کو حضرت احمد علیہ الصلوۃ والسلام یا حضور کے بلند مرتبت بیٹے یعنی جماعت کے موجودہ امام کو دیکھنے کی سعادت حاصل نہیں ہوئی آپ نے ان کے سامنے ایک ایسا نمونہ رکھ دیا ہے کہ جس سے وہ اصل کا صحیح تصور کر سکتے ہیں۔اب کہ آپ ہم سے رخصت ہورہے ہیں ہمیں آپ کی جدائی کا سخت صدمہ ہوگا کیونکہ اب ہم اس وجود کو جو ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کی ایک رحمت تھی اپنے درمیان نہ پائیں گے۔آپ کی محبت آمیز یاد ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی اور اگر ہم آپ کے کیریکٹر کے نہایت نمایاں خوبصورت خدو خال کی نقل کرنے میں کامیاب ہو سکیں تو اسے اپنی خوش بختی سمجھیں گے۔ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ آپ کچھ عرصہ ہم میں رہے اور یقین رکھتے ہیں کہ اس سے آپ کو جماعت احمدیہ کے برطانوی حلقہ کے ساتھ خاص دلچسپی پیدا ہوگئی ہوگی اور اس وجہ سے ہمیشہ اس کی خیر خواہی کا آپ کو خیال رہے گا اور اس کی روحانی ترقی کیلئے آپ ہمیشہ دعافرماتے رہیں گے۔اگر مغرب اس وجہ سے خوش قسمت ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پوتا ایک لمبے عرصہ تک وہاں رہا تو Great Britian کو اس میں خصوصیت حاصل ہے۔اب کہ آپ ہم سے رخصت ہورہے ہیں ہم غمگین مگر پُر خلوص قلوب کے ساتھ آپ کو الوداع کہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتے ہیں کہ آپ کو اسلام کی تاریخ میں زریں اور نمایاں خدمات کی توفیق دے۔ہم ہیں آپ کے مخلص۔ممبران جماعت احمد یہ Great Britian۔حضرت صاحبزادہ صاحب کی طرف سے شکریہ موصوف نے موزوں الفاظ میں شکریہ ادا کرتے ہوئے نہایت اختصار کے ساتھ ان جذبات اور تاثرات کا اظہار فرمایا جو ایسے موقع پر ایک حساس انسان کے دل میں پیدا ہوتے ہیں۔آپ کے بعد سر محمد ظفر اللہ خان صاحب نے فرمایا کہ صاحبزادہ صاحب موصوف کو جماعت میں اس لحاظ سے ایک نمایاں حیثیت حاصل ہے کہ خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں سے آپ کو یورپ کے حالات وافکار اور تمدن کا مطالعہ کرنے کیلئے بھیجا گیا اور آپ نے اس امید کا اظہار فرمایا کہ صاحبزادہ صاحب موصوف