حیات شمس — Page 261
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 245 منشا تھا کہ فلسطین میں میرے ذریعہ احمدیہ جماعتیں قائم ہوں اس لئے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے مجھے وہاں جانے کا ارشاد فرمایا۔غرض ہر اہم معاملات میں حضرت اقدس سے مشورہ لینا ضروری ہے۔پھر مبلغ کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ اخلاص اور نیک نیتی کے ساتھ اپنا کام کرتا چلا جائے اللہ تعالیٰ خود بخو دلوگوں کو ہدایت کی طرف کھینچ لاتا ہے۔الفضل قادیان 28 جنوری 1932ء) حضرت مولانا موصوف جو حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کے ساتھ بغرض تبلیغ 27 جون 1925ء کو قادیان سے روانہ ہوئے اور 17 جولائی 1925ء کو دمشق پہنچے اور قریباً سات سال کے عرصہ کے بعد اکتوبر 1931ء میں وہاں سے کامیاب و کامران واپس قادیان تشریف لائے۔آتے ہی سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے آپ کو کشمیریوں کی خدمات پر مامورفرما دیا۔DOO