حیات شمس

by Other Authors

Page 115 of 748

حیات شمس — Page 115

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 115 اعتراضات پیش کئے جو عقیدہ حیات مسیح کے سبب سے ان پر پڑ سکتے تھے جن کا کوئی معقول جواب آخر تک نہ دیا گیا۔مباحثہ دلاور چیمہ مزید تفصیل کیلئے ملاحظہ فرمائیں الفضل قادیان 16 اور 18 دسمبر 1924ء) یہ مباحثہ 20-21 مارچ 1925ء کو حضرت مولوی شمس صاحب اور مولوی محمد حسین کولو تارڑوی کے ما بین صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے موضوع پر ہوا۔حضرت شمس صاحب نے قرآنی معیاروں کی رو سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت ثابت کی۔آپ کی تقریر کا اس قدر اثر ہوا کہ ہندو سامعین بھی عش عش کر اٹھے۔مولوی محمد حسین نے شرائط مناظرہ کی کھلی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے قرآن کریم کی بجائے ادھر ادھر کی باتیں کرنی شروع کر دیں اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عبد الحکیم والی پیشگوئی پر اعتراض شروع کر دیئے۔پھر مناظرے کا پہلا وقت ختم ہو گیا۔دوبارہ اڑھائی بجے مناظرہ شروع ہوا۔مولوی محمدحسین کو چونکہ اپنی پہلی شکست کا احساس تھا اس لئے اس بات پر مصر تھا کہ بحث صرف حضرت مرزا صاحب کی پیشگوئیوں پر ہوگی۔حضرت شمس صاحب نے اس کی یہ بات بھی مان لی۔لیکن پھر بھی غیر احمدیوں نے شور وغل اور تمسخر و استہزاء کے سوا کچھ نہ کیا۔دوسرے روز پھر غیر احمدی احباب نے چند سوالات کئے جن کا حضرت شمس صاحب نے بڑا مد تل جواب دیا جس کا خدا تعالیٰ کے فضل سے سامعین پر بڑا اچھا اثر ہوا۔(الفضل قادیان9 اپریل 1925ء) مباحثہ بٹالہ بٹالہ گو قادیان کے نزدیک ہے مگر بدقسمتی سے اس روحانی چشمہ سے جو اس کے نزدیک جاری ہوا اس شہر نے بہت کم حصہ لیا ہے۔یہ مباحثہ حضرت ماسٹر عبد الرحمن صاحب بی اے رضی اللہ عنہ کی تحریک سے حضرت شمس صاحب اور غیر احمدی مناظر مولوی عبد القادر کے مابین ہوا۔یہ مباحثہ حیات ووفات مسیح ، امکان نبوت اور صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مواضیع پر منعقد ہوا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے مباحثہ کامیاب رہا۔ہر ذی شعور شخص نے محسوس کیا کہ حضرت شمس صاحب کے براہین و دلائل قاطع ، ٹھوس و مضبوط اور مسکت تھے۔مد مقابل نے بھی اپنی کمزوری محسوس کی اور دوران تقریر مولوی عبد القادر صاحب سے کئی دفعہ اظہار حقیقت بھی ہوا۔چنانچہ اس نے خود بھی کہا کہ جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئینہ تھے اور اس میں ابو جہل کو اپنی شکل اور صحابہ کو اپنی صورت نظر آتی تھی اسی طرح مرزا صاحب کی کتابیں