حیات شمس — Page 95
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 95 بعض ابتدائی مضامین تعمیذ الاذہان اور ریویوار دو میں حضرت قاضی صاحب نے شائع کئے۔حضرت مولا نا شمس صاحب نے ایک دفعہ جامعہ احمدیہ میں اپنے ابتدائی حالات کے متعلق تقریر کی جس میں اپنی مضمون نویسی کے متعلق فرمایا: میں مکرم قاضی اکمل صاحب کے دفتر کے سامنے سے گزر رہا تھا۔مکرم قاضی صاحب روز مجھے جاتے دیکھتے۔ایک روز مجھے بلایا اور گفتگو ہوئی۔اس دفتر میں مجھے آنے کے متعلق کہا اور مضمون لکھنے کی ترغیب دی۔آخر میں نے ” وفات مسیح از روئے علم منطق پر مضمون لکھا۔حضرت قاضی صاحب نے تصحیح کی اور شائع کیا۔اس طرح میں مضمون لکھنے لگا اور مکرم قاضی صاحب میری حوصلہ افزائی کرتے رہے۔(سوانح حضرت قاضی ظہور الدین اکمل، غیر مطبوعہ صفحہ 497) نوٹ : آپ کا یہ مضمون تفخیذ الاذہان قادیان دسمبر 1917ء میں شائع ہوا۔آپ کو طویل مدت سلسلہ کی خدمت کی توفیق ملی۔آپ کا وصال 27 ستمبر 1966ء میں ہو ا۔عجیب اتفاق ہے کہ اس سے اگلے ماہ ہی حضرت مولانا شمس صاحب کا بھی وصال ہو گیا۔( مزید حالات کیلئے ملاحظہ فرمائیں الفضل 28 ستمبر، یکم اکتوبر، 8، 12،10 نومبر 1966ء)