حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ — Page 67
تشهد تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا : اسلام میں عورت کا عظیم ترین مرتبہ دنیا کے سب مذاہب میں عورت کا کسی نہ کسی رنگ میں ذکر ملتا ہے اور میں نے اس پہلو سے دنیا کے تمام مذاہب کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے لیکن حقیقت ہے کہ جو عزت اور مقام اور مرتبہ قرآن کریم اور حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے عورت کو عطا فرمایا اس کا عشر عشیر بھی کسی دوکر مذہب میں نہیں ملتا۔جب انسان یہ موازنہ کرتا ہے تو تعجب میں غرق ہو جاتا ہے اور بہت ہی تکلیف دہ پر عذاب تعجب میں فرق ہو جاتا ہے کہ یہ تمام مذاہب جن میں عورت کا اگر مثبت رنگ میں ذکر ملتا ہے تو بہت معمولی اور بے حیثیت یا منفی رنگ میں ذکر ملتا ہے ، اسلام پر حملے کرنے میں یہ سب سے زیادہ تیزی دکھاتے ہیں اور شوخی دکھاتے ہیں کہ اسلام میں عورت کا کوئی مقام اور مرتبہ نہیں۔ایک دفعہ یورپ میں سوال و جواب کی کسی مجلس میں ایک عیسائی خاتون نے یہ سوال کیا اور مجھے یاد نہیں کہ کبھی بھی سوال وجواب کی کوئی ایسی مجلس ہوئی ہو جس میں یہ سوال نہ کیا گیا ہوں تو میں نے اُسے کہا کہ میں صرف حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا ایک فرمان نہیں سناتا ہوں۔تم مذاہب کا ہی نہیں تمام دنیا کی تہذیبوں میں عورت کے ذکر