حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ — Page 135
۱۳۵ گا تو لیڈر رہے گا نہیں ہوگا تو ہم دوسرا لیڈر چن لیں گے مگر احمدیت میں دلچسپی سے وہ ہمیں اب ہٹا نہیں سکتا۔چنانچہ ان کے تین بہت ہی اہم لیڈر میرے امریکہ آنے سے پہلے مجھ سے ملنے آئے اور جب میں وہاں سے رخصت ہوا ہوں تو ابھی وہیں موجود تھے۔اس ملاقات کے نتیجہ میں ہم نے منگولین ایمبیسی کو بھی بیچ میں شامل کیا اور یہ فیصلہ ہوا کہ واپس جا کہ یہ بڑی جلدی احمدیت کی باقاعدہ رجسٹریشن کرائیں گے اور اس کے بعد انہوں نے مجھے یہ تاثر دیا کہ ایک دفعہ جب احمدیت کی رجسٹریشن ہوگئی تو ہمارے ساتھ ایک لاکھ چالیس ہزار سلمان احمدیت کے ممبر بن جائیں گے۔چنانچہ جتنی دیر وہ وہاں رہے ہماری آپس میں بہت سے مختلف موضوعات پرگفتگو ہوتی رہی اور ان کی علمی ضروریات کی بھی تعین ہوئی اور کس حد تک ہم معلم بھیج کر ان کی مدد کر سکتے ہیں، یہ باتیں بھی طے ہوئیں۔یہاں تک کہ منگولین ایمبیسی نے ہم سے وعدہ کیا کہ آپ ان کی تربیت کے لئے وہاں جتنے آدمی بھی بھیجنا چاہیں گے ہم پاکستان کے ذریعے آپ کو ویزا کی درخواست دینے پر مجبور نہیں کریں گے کیونکہ ہم حالات کو جانتے ہیں۔آپ براہ راست نہیں کہیں اور ہم ذمہ دار ہیں کہ آپ کے آدمی وہاں پہنچتے رہیں۔چنانچہ اللہ تعالے کے فضل سے یہ رابطے بڑی تیری کے ساتھ استوار ہوئے اور ہو رہے ہیں۔بہت سی کتب وہ ساتھ لے گئے۔کچھ ہم ان کو بھجوا رہے ہیں۔خیال یہ ہے کہ انشاء اللہ منگولا میں ہ سے پہلی (بیت الصلوة۔۔۔ناقل) جماعت احمدیہ قائم کرے گی اور امید ہے کہ بہت جلد اس کی بنیادیں ڈال دی جائیں گی۔روس میں اشاعت دین میں لجنہ کا کردار اب یہ ایک لاکھ چالیس ہزار احمدی جو خدا کے فضل ہے اس حال میں داخل ہوئے ہیں کہ ان کی تختیاں بالکل خالی ہیں ، نام کا اسلام ہے لیکن کچھ پتہ نہیں کہ اسلام کیا چیز ہے ان کی تربیت کوئی آسان کام تو نہیں ہے کتنی ہیں ضرور نہیں ہیں۔بہت سی