ہستی باری تعالیٰ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 285 of 290

ہستی باری تعالیٰ — Page 285

۲۸۵ وہ گمراہی میں حد سے زیادہ بڑھا ہوتا ہے اور یہ بات ربوبیت میں شامل ہے کہ ایک کی ہلاکت سے باقیوں کو بچایا جائے۔جیسے ایک عضوا گر خراب ہو تو سارے جسم کو بچانے کے لئے اسے کاٹ دیا جاتا ہے۔اور اس شبہ کا جواب کہ خدا تعالیٰ جورب العالمین ہے وہ کیوں بعض وقت بددعا کا حکم دیتا ہے، یہ ہے کہ خدا تعالیٰ عالم الغیب ہے وہ بعض دفعہ دیکھتا ہے کہ ایک شخص گمراہی میں اسقدر بڑھ گیا ہے کہ اس کی دنیا کی زندگی کی ایک ایک گھڑی اس کے اخروی عذاب کو لمبا کر رہی ہے اور واپس لوٹنے کا راستہ اس نے اپنے ہاتھ سے بالکل بند کر دیا ہے تب اس کی ربوبیت چاہتی ہے کہ اسے اس دنیا سے رخصت کر دے۔تا اس کے گناہ اور زیادہ نہ ہو جائیں اور عرصہ عذاب لمبا نہ ہو جائے۔وَاخِرُ دَعُونَا آنِ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ = (1820-1903) SPENCER HERBERT اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جندا صفحہ ۷۳۶ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ (1848-1930) BALFOUR ARTHUR JAMES مشہور برطانوی فلاسفر و سیاستدان متعدد عہدوں پر فائز رہا۔برٹش کنزرویٹو پارٹی میں ۵۰ سال تک اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔۱۹۰۲ء تا ۱۹۰۵ ء وزیر اعظم رہا۔اس نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے اعلان بالفور (۱۹۱۷ء) کے ذریعہ فلسطین کو یہود کا قومی وطن بنائے جانے کے مطالبہ کی حمایت کی۔(دی نیوانسائیکلو پیڈیا برٹمینی کا جلد ا صفحہ ۷۵۷، ۷۵۸)