حقیقتِ نماز

by Other Authors

Page 145 of 148

حقیقتِ نماز — Page 145

حقیقت نماز ”جواب میں لکھ دیں کہ چونکہ عام طور پر اس ملک کے ملاں لوگوں نے اپنے تعصب کی وجہ سے ہمیں کافر ٹھہرایا ہے اور فتوے لکھے ہیں اور باقی لوگ اُن کے پیرو ہیں۔پس اگر ایسے لوگ ہوں کہ وہ صفائی ثابت کرنے کے لئے اشتہار دے دیں کہ ہم ان مکفر مولویوں کے پیرو نہیں ہیں تو پھر اُن کے ساتھ نماز پڑھنا روا ہے ورنہ جوشخص مسلمانوں کو کافر کہے وہ آپ کا فر ہو جاتا ہے پھر اُس کے پیچھے نماز کیونکر پڑھیں۔یہ تو شرع شریف کی رُو سے جائز نہیں ہے۔“ (ملفوظات جلد پنجم صفحہ 478 مطبوعہ 2010ء) 145