حقائق بائیبل اور مسیحیت

by Other Authors

Page 49 of 116

حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 49

۴۹ آدمی کو سانس لینے کے لئے ہوا کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے آپ کو ایسی کھلی جگہ پر رکھا گیا تھا۔اور چھپا کر اس لئے رکھا گیا تھا کہ کہیں یہود کو اس بات کا علم نہ ہو جائے کہ مسیح زندہ ہیں اور وہ پھر کوئی کارروائی نہ کریں۔آٹھویں شہادت حضرت مسیح کو جب صلیب سے اُتارا گیا تو آپ کو اس قبر نما کمرے میں رکھنے سے قبل خوشبودار چیز میں لگائی گئیں اور باریک کپڑے میں لپیٹا گیا لکھا ہے کہ :- " پس اُنہوں نے یسوع کی لاش لے کر اُ سے سوتی کپڑے میں خوشبودار چیزوں کے ساتھ کفنایا جس طرح یہودیوں میں دفن کرنے کا دستور ہے۔“ (یوحنا باب ۱۹ آیت ۴۰) آپ گزشتہ حوالوں میں پڑھ چکے ہیں کہ "یوسف نے لاش کو لیکر صاف مہین چادر میں لپیٹا ، پہلی بات تو یہ ہے کہ لاش کو باریک اور مہین چادر میں کفنانے کا رواج نہیں بلکہ زخمی لوگوں کو باریک اور مہین کپڑے میں لپیٹا جاتا ہے۔آج بھی مرہم پٹی کے لئے باریک کپڑا ہی استعمال کیا جاتا ہے جو کہ ڈاکٹری اصول کے عین مطابق ہے۔مسیح کو اصل میں مرہم پٹی کی گئی تھی اُن زخموں پر جو اُن کے جسم پر ہو گئے تھے اس لئے مہین چادر استعمال میں لائی گئی۔اور خوشبودار چیزیں جو اس وقت آپ کو لگائی گئی تھیں وہ ایسی دوائیاں تھیں جو زخم کو اچھا کرتی ہیں۔اگر کوئی اس مندرجہ بالا حوالہ کے لحاظ سے یہ کہے کہ یہود میں ایسا ہی رواج تھا کہ مُردوں کو خوشبو دار چیزیں لگایا کرتے تھے تو اُن کی یہ دلیل اس حوالہ سے غلط ثابت ہوتی ہے جو یہ ہے کہ -: " جب سبت کا دن گزر گیا تو مریم مگد لینی اور یعقوب کی ماں مریم اور سلومے نے خوشبودار چیزیں مول لیں تا کہ آکر اس پر ملیں وہ ہفتے کے پہلے دن بہت