حقائق بائیبل اور مسیحیت

by Other Authors

Page 34 of 116

حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 34

بالکل اسی مضمون کی آیات اور ایسی ہی درد بھری دُعاؤں والی آیات مرقس باب ۱۴ : آیت ۳۲ تا ۴۲ میں درج ہیں۔جبکہ لوقا میں یوں لکھا ہے کہ " پھر وہ نکل کر اپنے دستور کے موافق زیتون کے پہاڑ کو گیا اور شاگرد اُس کے پیچھے ہو لئے۔اور اُس جگہ پہنچ کر اُس نے اُن سے کہا۔دُعا مانگو کہ آزمائش میں نہ پڑو اور وہ اُن سے بمشکل الگ ہو کر کوئی پتھر کے لیے آگے بڑھا اور گھٹنے ٹیک کر یوں دُعا مانگنے لگا کہ۔اے باپ اگر تو چاہے تو یہ پیالہ مجھ سے ہٹالے تاہم میری مرضی نہیں بلکہ تیری ہی مرضی پوری ہو۔اور آسمان سے ایک فرشتہ اس کو دکھائی دیا وہ اُسے تقویت دیتا تھا پھر وہ سخت پریشانی میں مبتلا ہو کر اور بھی دل سوزی سے دُعامانگنے لگا اور اُس کا پسینہ گویا خون کی بڑی بڑی بوندیں ہوکر زمین پر ٹپکتا تھا۔جب دُعا سے اُٹھ کر شاگردوں کے پاس آیا تو انہیں غم کے مارے سوتے پایا اور اُن سے کہا تم سوتے کیوں ہو۔اُٹھ کر دُعا مانگو تا کہ آزمائش میں نہ پڑو (لوقا باب ۲۲ آیت ۳۹ تا ۴۶) قارئین ! اس دُعا کے بعد جو کہ مسیح نے کی اور بائبل اس کا ذکر کرتی ہے۔کوئی مسیحی ایسا ہے جو یہ کہے کہ مسیح میں ایمان نہیں تھا اور وہ شک سے بھرا ہوا تھا کہ اس کی دُعا جو اس قدر درد کے ساتھ اور بار بار کی گئی نہ سنی گئی ہو۔ہاں کوئی اور یہ ایمان رکھے تو رکھے لیکن ہمیں تو اس بات میں ایک رائی کے دانے کے برابر بھی کوئی شک نہیں ہے کہ آپ کی دُعا ایمان اور یقین سے بھری ہوئی تھی۔اور یہی وجہ ہے کہ آپ کی دُعا ضرور سنی بھی گئی اور قبول بھی ہوئی مسیحی تو یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ مسیح کی یہ دعا ر ڈ کر دی گئی اس لئے آپ صلیب پر مرے لیکن ہم کہتے ہیں کہ یہ سیخ پر ایک بدنما داغ ہے اور اس کی شان کو گرانے والی بات ہے کہ آپ کی دُعا قبول نہ ہوئی۔ہم کہتے ہیں کہ ہمارے مسیح کی جواللہ کا پیارا تھا اس کی دُعاسنی گئی اور اس کے نتیجہ میں جو مسیح نے یہ کہا تھا کہ ” تاہم میری مرضی نہیں بلکہ تیری ہی مرضی پوری ہو خدا نے اپنی اور مسیح یعنی ہر دو کی مرضی کو جو ایک ہو چکی تھی پورا کیا اور اس ابتلاء سے حضرت مسیح کو بچایا جو آپ کے مخالفین آپ کو صلیب پر مار کر لعنتی بنادینا چاہتے تھے۔