حمد و مناجات

by Other Authors

Page 72 of 171

 حمد و مناجات — Page 72

72 جناب سید احسن اسماعیل صدیقی صاحب اے میرے مولا مرے مشکل گشا ! صدقہ عالی جناب مصطف اپنی رحمت کا کوئی جلوہ دکھا اے زمینوں آسمانوں کے خدا حالِ دل اپنا کروں کیسے بیاں میرے مولیٰ تجھ پہ ہے سب کچھ عیاں اک تری رحمت کا بس ہے آسرا اے زمینوں آسمانوں کے خدا اے خدا میرے وطن کی خیر ہو اس پھلے پھولے چمن کی خیر ہو اے زمینوں آسمانوں کے خدا تندی باد حوادث سے کوندتی ہیں بادلوں میں بجلیاں جن کی زد میں ہے یہ مرا آشیاں اپنی قدرت کا کوئی جلوہ دکھا اے زمینوں آسمانوں کے خدا قوم کو نورِ بصیرت بخش دے پاک دل اور پاک سیرت بخش دے أسوة حسنه کو اپنانا سکھا اے زمینوں آسمانوں کے خدا دیکھتا ہوں پھر وطن میں وہ سماں جیسے پھر سر پر ہو کوئی امتحاں اپنی رحمت کا کوئی جلوہ دکھا اے زمینوں آسمانوں کے خدا دین احمد کے پرستاروں کی خیر ان جیالوں اور جیداروں کی خیر نور کی شمعیں رہیں روشن سدا اے زمین و آسمانوں کے خدا اُٹھ رہی ہیں آج سوئے آسماں آه مظلوماں نگاہ بے کساں کس قدر دل سوز ہے آہ و بکا اے زمین و آسمانوں کے خدا