ہماری کہانی

by Other Authors

Page 92 of 124

ہماری کہانی — Page 92

۹۲ نہیں ہے۔تو اس وقت اور اس کے بعد کے لئے چند ہدایات :- (۱) موت کے بعد فوراً ہی جماعت احمدیہ کو خبر بھجوا دی جائے کہ علاوہ دستور کے مطابق تمام انتظامات اور مسجد میں نماز جنازہ کے احمدی جماعت قبرستان ہیں وفن سے پہلے میری جنازہ کی نماز پڑھیں اور پھر اپنے طور پر فاتحہ اور دعا کا انتظام کریں جس کا خرچ ضرورت کے مطابق دیا جاوے۔احمدیہ جماعت کو خبر حکیم غلام زکریا کی معرفت دی جا سکتی ہے۔دوسرا پتہ یہ ہے :- اسماعیل برادرس کمپنی شوز مرچنٹ نمبر ۱۵۰ رو ڈ گول کو ٹٹی کے پاس۔تیسرا پتہ یہ ہے :- دی گلوب نیشنل تیسری جوتے کی دکان سراج بلڈنگ کے نیچے (۲) حضرت خلیفہ المسیح الثانی کو خط سے اطلاع دی جائے اور دعائے مغفرت کی درخواست دی جائے۔پتہ یہ ہے۔مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب قادیان ضلع گورداسپور ، پنجاب میرے قادر و قیوم خدا نے بابا کا انجام بخیر کیا۔ایک شخص جس نے برادری کی شدید مخالفت اور دُکھ صرف خدا کی خاطر سہے تھے اپنے خاندان کو خدا کے بھرو سے چھوڑ گیا۔ان حالات نے امی جان کو بھی احمدیت اور با با کے نام کی لاج رکھنے کا حوصلہ دیا۔توقع کے عین مطابق امی کو پیغام آنے لگے کہ توبہ کرلو تو ہم سہارا بنتے ہیں ورنہ بچیوں کا ساتھ ہے۔آپ اکیلی حالات کا مقابلہ کیسے کریں گی۔