ہماری کہانی

by Other Authors

Page 55 of 124

ہماری کہانی — Page 55

۵۵ بگاڑے نہیں بگڑتے بنتے۔طبیعت میں بہت کشمکش تھی کیل فیصلہ کن جواب لکھ دینے کے بعد اللہ تعالیٰ نے سکون قلب عطا کر دیا ہے تو اب میں نے عائشہ ذکیہ رابعہ رفیعہ ریحانہ عظیم رحمت اور چاچی کو سب کو یاد کیا ہے۔تم کو یہ فکر کیوں ہے کہ میرے پاس اب باقی کتنے روپیہ ہیں۔ہیں ان روپوں کو گنتا نہیں نہ ان پر میرا دارو مدار ہے۔مجھے تو ایک ایسا خزانہ معلوم ہو گیا ہے کہ اس میں سے جس وقت جتنی ضرورت ہوگی ملے گا اور کبھی ختم نہیں ہوگا۔اس طرف سے بالکل بے فکر رہو کہ اللہ تعالیٰ مجھے ضائع نہیں کر دیگا تیم لوگ اپنی طبیعت میں اطمینان پیدا کرو۔اللہ بڑا کار سانہ ہے۔گنا ہو گا۔عبدالستار از قادیان امور خر سوار جون سه رقیه - میرا فیصلہ آج پانچ روز ہوئے تمہارے والد کے نام جا چکا ہے تم کو معلوم ہو گیا ہو گا خواہ وہ کسی کو پسند آئے یا نہ آئے۔میرا معاملہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہے اور وہ بالکل صاف ہے۔میں منافق نہیں بنا چاہتا۔مجھے یقین ہے کہ میں حق پر ہوں تو پھر ساری دنیا کی مخالفت کی مجھے پرواہ نہیں ہے۔دوسری بات جو تمہارے والد نے پیش کی تھی وہ یہ کہ میں بالکل قطع تعلق کرلوں تو وہ میری بیوی اور بچوں کی ذمہ داری لیں گے اور ان کی شادیاں وغیرہ کر دیں گے یہی ایک جگہ ہے جہاں انسان بروی اور بچوں کی محبت میں شرک کر بیٹھتا ہے اور یہی ایک چیز تھی جس کو سوچنے اور سمجھتے ہیں