ہماری کہانی

by Other Authors

Page 23 of 124

ہماری کہانی — Page 23

۲۳ خط لکھ رہا ہوں جو انشاء اللہ کسی نہ کسی طرح تم لوگوں کو پہونچے ہیں جائے گا لمنا اس بات کا اطمینان رکھنا چاہیے کہ میں اپنی صحت کی حتی الامکان حفاظت کرتا رہوں گا۔سب سے بڑا محافظ اللہ تعالیٰ ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ میری سفر کی پہلی منزل الحمد للہ بہت کامیاب رہی ہے اور اللہ تعالیٰ نے بہت اطمینان کر دیا ہے جس سے امید ہے کہ انشاء اللہ یہ سفر دین و دنیا ہر لحاظ سے کامیاب رہے گا۔تم لوگ مجھے مجبور کر رہے تھے مگر یہ اگر کوئی دنیا کا معاملہ ہوتا تو میں غلط یا صحیح جو کچھ بھی ہوتا اپنا سر جھکا دیتا مگر افسوس کہ یہ میرے دین اور ایمان کا معاملہ ہے اور اب مجھے بہت جلد اس بڑی عدالت میں جاتا ہے جہاں نہ رقیہ میرے کام آئے گی نہ عائشہ نہ زکیہ نہ رابعہ نہ ریحانہ نہ خوشی بھائی نہ کوئی اور مجھے خود کو پیٹنا ہو گا تو اس معاملہ میں تو اب یہ سر صرف ایک ذات واحد القہار کے آگے جھکے گا۔تم لوگوں میں سے ہر ایک عاقل و بالغ ہے اور اسی طرح ہر ایک کو اپنی اپنی جوابدہی کرنی ہے۔جو سمجھ اللہ دیو سے کرو اور اگر اپنی کم علمی کی وجہ سے - کچھ غلطی بھی ہوگی تو اللہ تعالیٰ کوئی دیوبندی، بریلوی حنفی علماء کی طرح ظالم نہیں ہے۔وہ کہتا ہے LOGAN TO GET اللهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا کہ اللہ تعالیٰ کسی کو اس کی استطاعت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا اور رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيئ کہ ہم جس کو چاہتے ہیں عذاب دیتے ہیں اور جس کو چاہتے ہیں بخشتے ہیں اور ہمارے تمام صفات میں رحمت ہی سب سے زیادہ وسیع ہے اور ہر چیز پر حاوی ہے۔یونس بھائی میرے محسن ہیں۔میرے پاس ان کے لئے صرف دعا کے سوا کچھ بھی نہیں ہے یہ وقت گذر جائے گا اور کبھی ٹھنڈے دل سے غور کرنے کا موقعہ آئیگا اور اللہ تعالیٰ وہ وقت بہت جلد لائے کہ یہ سوچنے لگیں کہ کیا اللہ تعالیٰ ان باتوں سے ط (البقره: ۲۸۷) |