ہماری کہانی

by Other Authors

Page 111 of 124

ہماری کہانی — Page 111

۱۱۱ جنازہ قادیان آرہا تھا ہماری شریک سفر تھیں ہم قادیان کی مبارک سستی کی خاک پر آنکھیں بچھاتے حضرت میاں وسیم احمد صاحب کے ہاں پہنچے جن کے ہم مہمان تھے۔ہمیں حضرت قمر الا نبیا ء کے مکان میں ٹھہرایا گیا۔میں نے دعا کے ہر موقعہ سے فائدہ اٹھایا اور محمد صاحب کے قبول احمدیت کے لئے دعا کی بزرگوں سے بھی درخواست کی سب نے تسلی دی کہ محمد صاحب انشاء اللہ ضرور احمدیت میں داخل ہوں گے۔وہاں میری ملاقات محمود احمد قریشی صاحب اور ان کی بیگم آمنہ صاحبہ سے ہوئی۔ان کے ساتھ لاہور اور پھر ربوہ پہنچے۔اس سرزمین کے عشق میں بڑی دعائیں کی تھیں۔حضرت چوہدری سر محمدظفر اللہ خاں صاحب کی کو بھی میں ٹھہرائے گئے جضرت خلیفہ المسیح الثانی ان دنوں علیل تھے۔خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم نے اس ہستی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔پھر حضرت تمر الا نبیاء مرزا بشیر احمد صاحب سے ملاقات ہوئی اور میں نے پھر وہی دعا کی درخواست کی کہ محمد صاحب احمدی ہو جائیں۔آپ نے تسلی دی اور فرمایا۔جس نام کے آگے محمد اور پیچھے محمد ہے وہ ضائع نہیں ہو گا۔“ خاندان مبارکہ کی مبارک خواتین سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔برفعہ میں نے وہاں منگوا کر کچھ وقت کے لئے پہن لیا تھا۔ان دنوں ریحانہ ربوہ ہمیں میں جو نیٹر ماڈل سکول میں مس ستار کے نام سے کالج کی پرنسپل کے فرائض سر انجام دے رہی تھی۔اس کی وجہ سے بھی ربوہ میں بہت عزت ملی۔ریحانہ کو مبارک خاندان کے بہت سارے بچوں کو پڑھانے کا شرف حاصل ہوا۔جب ریحانہ ربوہ سے رخصت ہوئی تو حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے الیس الله بکاف عَبْدَہ کی انگوٹھی اپنے پاس جو ہیں گھنٹے رکھ کر دُعا کر کے تحفہ میں دی۔تھی۔ریحانہ کو یہ سعادت ملی کہ اس کے بابا جان عبد الستار صاحب جس مہنتی کے عاشق