ہمارا خدا

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 201 of 255

ہمارا خدا — Page 201

کرتے ہیں اور ان کا بیان انشاء اللہ تعالیٰ اپنی جگہ پر کیا جائے گا۔میں یہ بھی بتادینا چاہتا ہوں کہ میں نے ان عمومی فوائد کا ذکر اس غرض سے نہیں کیا کہ یہ خدا کی ہستی کی دلیل نہیں بلکہ جیسا کہ میں اوپر بیان کر چکا ہوں میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ اگر خدا واقعی موجود نہیں ہے تو یہ کوئی دلیل نہیں ہے کہ چونکہ خدا کے ماننے سے کوئی فائدہ پہنچ سکتا ہے اس لئے اسے یو نہی بلا دلیل مان لینا چاہئے بلکہ یہ بحث صرف ضمنی طور پر اس جگہ داخل کی گئی ہے تا کہ یہ ثابت ہو کہ نہ صرف یہ کہ ہمارا ایک خالق و مالک واقعی موجود ہے بلکہ یہ کہ اس پر ایمان لا نا دنیا کے لئے نفع بخش بھی ہے۔دہریت کے دلائل کی مختصر تر دید اب میں نہایت مختصر طور پر بعض ان دلائل کی تردید کرنی چاہتا ہوں جو د ہر یوں کی طرف سے اپنے عقیدہ کی تائید میں پیش کئے جاتے ہیں۔ان میں سے بہت سی باتوں کا جواب تو اوپر کے مضمون میں آگیا ہے کیونکہ جہاں جہاں میں نے ہستی باری تعالیٰ کی کوئی دلیل پیش کی ہے وہاں ساتھ ہی اس دلیل کے متعلق معترضین کے عام اعتراضات کا جواب بھی تحریر کر دیا ہے۔لیکن بعض باتیں ایسی ہیں جو کسی اثباتی دلیل کی ضمن میں نہیں آسکتی تھیں اور اس لئے وہ اوپر کی بحث میں نہیں آئیں لہذا اس جگہ صرف ان مؤخر الذکر باتوں کے متعلق بحث کی جائے گی اور باقی باتوں کے متعلق صرف مختصراً اشارہ کر دیا جائے گا تا کہ مضمون کی تدوین مکمل رہے۔تین قسم کی دہریت سب سے پہلے یہ جانا چاہئے کہ دنیا میں وہر یہ خیال کے لوگ تین قسم کے پائے 201